عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز نائب وزیر اعلیٰ یانتھنگو پیٹن کے ہمراہ ناگالینڈ میں انتظامیہ کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 16 JUN 2025 7:43PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس اور پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلا، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ووکھا کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کے کانفرنس ہال میں عہدیداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

بات چیت کے دوران، وزیر موصوف کو ڈپٹی کمشنر ونیت کمار نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے، جاری منصوبوں اور کلیدی چیلنجوں کے بارے میں مختصر طور پر بتایا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام شعبوں میں مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور آخری میل تک مؤثر ترسیل اور شفاف عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

لوتھا ہوہو، لوتھا ایلو ہوہو، اور لوتھا اسٹوڈنٹس یونین سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں نے میٹنگ میں شرکت کی اور مقامی ترقیاتی ضروریات کے بارے میں اپنے تاثرات کا اشتراک کیا۔ وزیر موصوف نے گورننس میں ذمے داریوں اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں کمیونٹی پر مبنی اداروں کے کردار کو تسلیم کیا۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صحت اور خاندانی بہبود، دیہی ترقی، صنعت و تجارت، زراعت اور متعلقہ شعبے، سماجی بہبود، تعلیم، باغبانی، ماہی گیری، خوراک اور سول سپلائیز اور لیڈ ڈسٹرکٹ مینیجر آفس سمیت کئی سرکاری محکموں نے اپنے جاری اقدامات پر تفصیلی پریزنٹیشن دیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا۔

اس دورے کی ایک خاص بات ”کیلے کی کاشت سے آمدنی پیدا کرنا“ کے عنوان سے وژن دستاویز کا باضابطہ اجرا کرنا تھا۔ اس اقدام کا مقصد متعلقہ تکنیکی اور بازار کے رابطوں سے تعاون کے ساتھ، ضلع میں کیلے کی کاشتکاری کو فروغ دینے کے ذریعے ذریعہ معاش پیدا کرنا ہے۔

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نچلی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا کہ ترقی کے ثمرات ووکھا جیسے دور افتادہ اضلاع سمیت ملک کے کونے کونے تک پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزرا کے باقاعدہ فیلڈ دورے پالیسی سازی کو زمینی سطح کے حقائق سے جوڑنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

وزیر موصوف کا یہ دورہ شمال مشرق میں ترقی پر مرکز کی جاری کوششوں اور علاقائی طاقتوں، وسائل اور امنگوں کو استعمال کرنے والی مخصوص حکمت عملیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1803


(Release ID: 2136798)
Read this release in: English , Hindi