بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں سیلاب اور کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
Posted On:
14 JUN 2025 5:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ کے بالیجان، چبوا کے سیلاب اور کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے تینسوکیا ضلع کے کورڈوگوری علاقے کا بھی دورہ کیا۔
دورے کے دوران مرکزی وزیر نے سیلاب کے پیش نظر اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کے ساتھ ساتھ دریا کے کنارے کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سرکاری افسران بھی تھے جنہوں نے انہیں جاری راحت اور بچاؤ کی کوششوں سے آگاہ کیا۔جناب سونووال کے ساتھ حکومت آسام کے آبی وسائل کے وزیر پیوش ہزاریکا بھی تھے۔
بروقت امداد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مسٹر سونووال نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ برادریوں کے لیے امداد اور بحالی کے اقدامات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔