بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری نے مارسے میں سی ایم اے سی جی ایم قیادت سے ملاقات کی


سی ایم اے سی جی ایم نے بھارت میں جہازرانی، جہازسازی، لاجسٹکس اور صنعتی اختراع میں کلیدی پیشرفت اجاگر کی

Posted On: 14 JUN 2025 2:03PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)کے سکریٹری، جناب ٹی کے راماچندرن نے 12 جون 2025 کو فرانس کے شہر مارسے میں سی ایم اے سی جی ایم کے عالمی صدفاتر کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اس سال عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فرانس کے اپنے سرکاری دورے کے دوران سی ایم اے سی جی ایم کے ساتھ ان کی اہم بات چیت کی اگلی کڑی ہے، جس کے تحت بھارت کے ابھرتے ہوئے بحری شعبے اور عالمی شراکت داریوں کو خصوصی طو رپر اجاگر کیا گیا۔

اس دورے کے دوران، سکریٹری نے سی ایم اے سی جی ایم گروپ کے سینئر اگزیکیوٹیوز سے ملاقات کی اور انہیں جہاز رانی، جہاز سازی، کنٹینر ٹرمنلز، کثیر ماڈل لاجسٹکس، اور بحری صنعتی صلاحیتوں میں بھارت میں کمپنی کی بڑھتی موجودگی اور آپریشنوں کے بارے میں بتایا گیا۔ سی ایم اے سی جی ایم قیادت نے بھارت کو لے کر اپنی حکمت عملی کے تحت ماہ فروری سے کی گئی پیشرفت کو بھی اجاگر کیا۔ یہ حکمت عملی پانچ اہم ستونوں پر مبنی ہے: بھارتی بیڑے کی توسیع، جہاز سازی میں اشتراک، اندرونِ ملک لاجسٹکس ترقی، بحری صنعتی سرمایہ کاری، اور اختراع۔

اپنے جہاز رانی کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، سی ایم اے سی جی ایم نے اپنے پہلے ہندوستانی جھنڈے والے جہاز سی سی وکٹوریہ اور سی سی منوس کو جھنڈی دکھا کر گفٹ سٹی، گجرات میں ایک نئی ہندوستانی شپنگ ادارہ قائم کیا ہے۔ جہاز سازی میں، گروپ ایل این جی سے چلنے والے کنٹینر جہازوں کے لیے ہندوستانی جہاز ساز اداروں کے ساتھ اعلیٰ درجے کی بات چیت کر رہا ہے، جب کہ بڑی بندرگاہ اور اندرون ملک بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری آگے بڑھ رہی ہے، جس میں نہوا شیوا فری پورٹ ٹرمینل میں 200 ملین امریکی ڈالر کی توسیع اور وادھاون پورٹ پروجیکٹ میں مشغولیت شامل ہے۔

کمپنی نے ہندوستان کے جہازوں کی ری سائیکلنگ ایکو سسٹم میں اپنی دلچسپی کا بھی اشتراک کیا، خاص طور پر الانگ میں، اور عالمی پائیداری کے اہداف کے مطابق ہندوستان سے کنٹینرز اور گرین اسٹیل حاصل کرنے کی تیاری۔ سی ایم اے سی جی ایم اس وقت ہندوستان میں 2,200 سے زیادہ ڈیجیٹل پیشہ ور افراد کو ملازمت دیتا ہے اور اہم ہندوستانی شہروں میں میری ٹائم آر اینڈ ڈی اور اختراعی مرکزوں کے قیام کی تلاش کر رہا ہے۔

سی ایم اے سی جی ایم کے وفد میں پیٹریس برگیمنی، گروپ سی ای او اور چیئرمین  کے سفارتی مشیر؛ کیمیل اینڈریوز ، گروپ سی ای اوز آفس؛ لوڈووِک رینو، گلوبل شپنگ نیٹ ورک کے صدر؛ اتیت مہاجن، منیجنگ ڈائرکٹر، سی ایم اے سی جی ایم انڈیا؛ انٹونی کینٹون، بھارتی پہل قدمیوں کے پروجیکٹ منیجر؛ اور اگاتھا بوبین، پبلک افیئر اسپیشلسٹ، شام تھے۔

اس دورے نے ابھرتے ہوئے بحری منظر نامے پر خیالات کا تبادلہ کرنے اور ہندوستان-یورپ گلیارے میں زیادہ سے زیادہ رابطے اور اختراع کے لیے ہم آہنگی تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مارسے  میں سکریٹری کی مصروفیات عالمی بحری طاقتوں کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعاون اور ملک کی طویل مدتی بندرگاہ اور جہاز رانی کی ترقی کے وژن کی حمایت کرنے والے صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل بات چیت کی عکاسی کرتی ہیں ۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:1743


(Release ID: 2136340)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil