وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا راجیہ منتری نے شملہ میں قائم آرمی ٹریننگ کمان کا دورہ کیا


انہوں نے بھارتی فوج کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی، خود انحصار اور جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار فورس میں تبدیل کرنے میں اس کمان کے کردار کو سراہا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUN 2025 8:42PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 9 جون 2025 کو ہماچل پردیش کے شملہ میں قائم آرمی ٹریننگ کمان ( اے آر ٹی آر اے سی) کا دورہ کیا۔ اے آر ٹی آر اے سی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل دیویندر شرما نے انہیں کمان کے اہم کردار سے آگاہ کیا، جس میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے 34 باوقار تربیتی اداروں کے ذریعے منظم تربیت فراہم کرنا، بھارتی فوج کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اصول و تصورات کی تشکیل، اورفوجی (ملٹری) قیادت کے شعبے میں ترقی شامل ہے۔

رکشا راجیہ منتری نے اسٹریٹیجک قیادت کو بااختیار بنانے، آن لائن تربیتی کوششوں، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور عملی تربیت کو فروغ دینے کے حوالے سے اے آر ٹی آر اے سی کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت مخصوص ٹیکنالوجی کے استعمال اور مختلف جدید اقدامات کے ذریعے بھارتی فوج کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی، خود انحصار اور جنگ کے لیے تیار فورس میں تبدیل کرنے میں کمان کے کردار کا اعتراف کیا۔

ہیڈکوارٹر اے آر ٹی آر اے سی میں اہلکاروں سے بات چیت کے دوران، جناب سنجے سیٹھ نے آپریشن سندور کے دوران فوج، بحریہ اور فضائیہ کے باہمی اشتراک کو سراہا اور اسے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کے خلاف بھارت کے پُرعزم مؤقف کا کامیاب مظاہرہ قرار دیا۔ انہوں نے این سی سی اور سینِک اسکولوں کی توسیع سے متعلق حکومت کے جاری اقدامات کو بھی اجاگر کیا، اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

رکشا راجیہ منتری نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت آرمی ہیریٹیج میوزیم کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگایا۔

a.jpeg

b.jpeg

********

ش ح۔ ش ت۔ رض

U-1614


(रिलीज़ आईडी: 2135322) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी