قانون اور انصاف کی وزارت
قانون سازی کے مسودے تیاری کرنے سے لے کر جان بچانے تک: محکمہ قانون ساز ی نے خون کے عطیہ کے عالمی دن 2025 کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
Posted On:
09 JUN 2025 8:47PM by PIB Delhi
معاشرے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کے قانون سازی محکمہ نے خون کے عطیہ کے عالمی دن 2025 کے تحت سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر شاستری بھون، نئی دہلی میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور انڈیا ایڈز این جی او کے تعاون سےاس پہل کا انعقاد کیاگیا، جس کا عالمی تھیم‘خون دیں، امید دیں: ساتھ مل کر ہم زندگی بچائیں’ تھا۔اس کا مقصد رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کے ذریعہ زندگی بچانے میں کلیدی کردار کو اجاگر کرنا اور دیکھ بھال اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

2؍خاتون افسران سمیت کل 22 افسران اور ملازمین نے خون کا عطیہ دے کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بڑھ کر خدمت کا ایک قابلِ تقلید نمونہ پیش کیا۔ اس موقع پر قانون سازی شعبے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیور مانی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے بھرپور شرکت کر کے تمام رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ اقدام عوامی صحت اور انسانیت کے فلاحی مقاصد کی حمایت میں شعبہ قانون سازی کے فعال کردار کی عکاسی کرتا ہے، جو اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ قانون اور انصاف ہمدردی اور شہری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن-ع ر)
U. No.1617
(Release ID: 2135287)