زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست   کرشی  سنکلپ  ابھیان – پروگرام  کا آئی سی اے آر – آئی آئی ایچ آر  بنگلورو میں  آغاز

Posted On: 07 JUN 2025 3:38PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، حکومت ہند کے ساتھ مل کر 29 مئی سے 12 جون، 2025 کے دوران ملک گیر قبل از خریف مہم کا آغاز کیا ہے جس کا نام ‘‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’’ ہے جس میں ریاستی حکومت، آئی سی اے آر کی یونیورسٹیز، آئی سی اے آر کے ادارے اور ریاستی حکومتوں کے ادارے شامل  ہیں۔29 مئی سے 12 جون کے دوران ،پچھلے دس دنوں میں 1896 ٹیموں نے 8188 دیہاتوں کے 895944 کسانوں سے بات چیت کی۔ کرناٹک میں بھی، سائنس دانوں، زراعت اور متعلقہ محکموں کے افسران کی 70 سے زیادہ بین الضابطہ ٹیمیں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کر رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کسانوں سے بات چیت کر رہی ہیں اور کسانوں سے آراء ریکارڈ کر رہی ہیں تاکہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے مانگ پر مبنی اور مسائل پر مبنی تحقیقی پروگرام تیار کیے جا سکیں۔

آئی سی اے آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل ریسرچ(آئی سی اے آر- آئی آئی ایچ آر) ، جو 5 ستمبر 1967 کو قائم ہوا، آئی سی اے آر کا اعلیٰ درجہ کا ادارہ ہے۔ پائیدار باغبانی کی ترقی کے حصول کے مشن کے ساتھ، انسٹی ٹیوٹ نے کئی سالوں میں درپیش متعدد چیلنجوں کے باوجود روزی روٹی کی حفاظت، اقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریباً چھ دہائیوں سے، (آئی سی اے آر- آئی آئی ایچ آر) نے پھلوں، سبزیوں، سجاوٹیں پیڑ پودوں ، دواؤں اور خوشبودار پودوں اور مشروم پر وسیع تحقیق کی ہے۔ یہ 327 اقسام/ہائبرڈز اور 154 ٹیکنالوجیز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی گئی بہتر اور تناؤ برداشت کرنے والی اقسام/ہائبرڈز میں پھلوں کی فصلیں (38)، سبزیوں کی فصلیں (149) اور پھول اور دواؤں کی فصلیں (140) شامل ہیں، جو ملک بھر میں پھیل چکی ہیں۔ اب تک انسٹی ٹیوٹ نے 130 ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں، 675 کلائنٹس کے 1550 لائسنس بنائے گئے ہیں۔

وکست کرشی سنکلپ ابھیان- پروگرام آٹھ جون 2025  کوآئی سی اے آر- آئی آئی ایچ آر، بنگلورو میں منعقد کیا جائے گا، عزت مآب مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان جی کرناٹک کے تقریباً پانچ سو کسانوں سے خطاب کریں گے اور کرناٹک سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں ان سے بات چیت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ محترم وزیر کسانوں کی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کر رہے ہیں اور کرناٹک میں واقع آئی سی اے آراداروں کی طرف سے ٹیکنالوجی کی نمائش کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 ********

 

ش ح۔ ش ت۔ رض

1574U-

 


(Release ID: 2135056)
Read this release in: English , Hindi