وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید   بین الاقوامی یوم یوگ – 2025 کے جزو کے طور پر ’’یوگ سماویش‘‘ کے تحت اینگار یوگ ورکشاپ کا اہتمام کرے گا

Posted On: 08 JUN 2025 7:31PM by PIB Delhi

بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2025 تقریبات کے جزو کے طور پر ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)  یوگ سماویش  کے مبنی بر شمولیت موضوع کے تحت ایک خصوصی سہ روزہ یوگ ورکشاپ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 9 سے 11 جون 2025 تک دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک روزانہ منعقد کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DJGL.jpg

ان سیشنوں کی قیادت نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع لائف یوگا سینٹر کے اینگار کے مشہور یوگ استاد جناب امت شرما کریں گے۔ یہ ورکشاپ جسم کی درست پوزیشن کی تکنیکات اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے ، اور اینگار یوگا روایت کے نشانات تصدیق پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اے آئی آئی اے سے وابستہ اسکالرز اور یوگ کے شوقین افراد کے لیے شرکت کر سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نام اور رابطہ کی تفصیلات ڈاکٹر رام اوتار شرما، ایسوسی ایٹ پروفیسر، سوستھ ورت ڈیپارٹمنٹ، اے آئی آئی اے (dr.rsharma@aiia.gov.in)  کو جمع کرائیں۔

یوگ سماویش اور ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، پروفیسر منجوشا راجگوپالا، ڈائریکٹر، اے آئی آئی اے نے کہا کہ "یوگ سماویش کے ذریعے، اے آئی آئی اے یوگ کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ آئینگر یوگا ورکشاپ منظم نظم و ضبط کے ذریعے شرکاء کو یوگ کے علاج کی گہرائی کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔"

یہ پہل قدمی اے آئی آئی اے کی 21 جون 2025 کو یوگ کے عالمی دن کے موقع پر مستند اور جامع یوگ مشقوں کے ذریعے مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1570


(Release ID: 2135026)
Read this release in: English , Hindi , Tamil