الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یونیسکو اور میٹی نے ہندوستان میں اے آئی ریڈی نیس اسسمنٹ میتھڈولوجی (آر اے ایم) پرمتعلقہ فریقوں کی پانچویں مشاورت کی میزبانی کی
حکومت، ماہرین تعلیم اور صنعت کے 200 سے زیادہ ماہرین نے ہندوستان میں ذمہ دار اے آئی کو اپنانے کی حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا
Posted On:
06 JUN 2025 2:43PM by PIB Delhi
یونیسکو کے علاقائی دفتر برائے جنوبی ایشیا نے، انڈیا اے آئی مشن، اور آئیکی گائی لاء کے ساتھ مل کر عمل درآمد کرنے والے شراکت دار کے طور پر، 3 جون 2025 کو نئی دہلی کے شنگریلا ایروس ہوٹل میں، ہندوستان میں اے آئی ریڈی نیس اسسمنٹ میتھڈولوجی (آر اے ایم) پر ایک کثیر متعلقہ فریقوں کی مشاورت کا اہتمام کیا۔
نئی دہلی، بنگلور، حیدرآباد، اور گوہاٹی میں اس سے پہلے کے اجلاسوں کے بعد، یونیسکو اور انڈیا اے آئی مشن، میٹی کے آر اے ایم، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اقدام کے تحت متعلقہ فریقوں کی پانچویں مشاورت کی سیریز میں یہ آخری تھی ۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے لیے مخصوص اے آئی پالیسی رپورٹ تیار کرنا ہے، جو مضبوطی کی نقشہ سازی کرتی ہے، ترقی کے موقعوں کی نشاندہی کرتی ہے اور تمام شعبوں میں اے آئی کو اخلاقی اور ذمہ دارانہ طور پر اپنانے کے لیے قابل عمل سفارش پیش کرتی ہے۔ اے آئی آر اے ایم مصنوعی ذہانت میں انضباطی اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں حکومتوں کی مدد کے لیے ایک تشخیصی ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ پہل ایک ایسے اہم وقت پر سامنے آئی ہے، جب ہندوستان اپنے حوصلہ افزا انڈیا اے آئی مشن کا آغاز کر رہا ہے۔ مشن کا مرکز محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی ستون ہے، جو اے آئی کے فروغ اور تعیناتی میں حفاظت، جوابدہی اور اخلاقی طریقوں کو یقینی بنانے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ مقامی فریم ورک، مضبوط حکمرانی ٹولز، اور خود ساختہ تشخیص کے رہنما خطوط کو فروغ دے کر، مشن کا مقصد اختراع کاروں کو بااختیار بنانا اور تمام شعبوں میں اے آئی فوائد کو جمہوری بنانا ہے۔
مشاورت کی خصوصیات
تقریب کا آغاز جناب ٹم کرٹس، ڈائریکٹر، یونیسکو کے علاقائی دفتر برائے جنوبی ایشیا کے افتتاحی کلمات سے ہوا، اس کے بعد جناب ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری،میٹی ، سی ای او، انڈیا اے آئی مشن، اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس کے بعد "ہندوستان کے اے آئی ماحولیاتی نظام میں حفاظت اور اخلاقیات" پر ایک پینل مباحثہ ہوا، جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، یونیسکو اور ماہرین شامل تھے۔
مشاورت میں حکومت، تعلیمی، نجی شعبے، اور سول سوسائٹی کے 200 سے زیادہ ماہرین نے گفت وشنید کی، جس نے ذمہ دار اے آئی کو اپنانے کے لیے قابل عمل بصیرت فراہم کی:
اپنے ابتدائی کلمات میں، جناب ٹم کرٹس، ڈائریکٹر، یونیسکو کے علاقائی دفتر برائے جنوبی ایشیا نے اے آئی کی ترقی کے لیے 'اخلاقیات کے لحاظ سے ڈیزائن' کے نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ حقیقی شمولیت کے لیے نہ صرف فعالیت بلکہ بنیادی اخلاقی اقدار کے انضمام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے اے آئی ماحولیاتی نظام کے وژن کے لیے یونیسکو کی حمایت کی بھی تصدیق کی جو جامع، شفاف اور اعتماد پر مبنی ہو۔
اپنے کلیدی خطبے میں، جناب ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، میٹی ، سی ای او، انڈیا اے آئی مشن، اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے اے آئی کے لیے ہندوستان کے متوازن، اختراع کے حامی نقطہ نظر پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد ہندوستان میں اے آئی کی تعمیر اور اسے محفوظ، قابل بھروسہ عمل آوری کے ذریعے ہندوستان کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے انڈیا اے آئی مشن کے تحت کلیدی اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا، جس میں ڈیٹا اسیٹس کے لیے اے آئی کوش پلیٹ فارم، فاؤنڈیشن ماڈل تیار کرنے کے لیے کمپنیوں کی مختصر فہرست، اور محفوظ اور قابل بھروسہ اے آئی ستون کے تحت ذمہ دار اے آئی منصوبوں کے لیے تعاون شامل ہے۔
پینل ڈسکشن: مذکورہ پینل محترمہ دیبجانی گھوش (ممتاز فیلو، نیتی آیوگ)، محترمہ کویتا بھاٹیہ (سی او او، انڈیا اے آئی مشن اور گروپ کوآرڈینیٹر، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ڈویژن،میٹی، محترمہ یونسونگ کم (پروگرام اسپیشلسٹ، اور دفتر برائے سائنس ریجنل، ہیو این ای ایس سی او ساؤتھ ایشیاء کے دفتر کے سربراہ) ڈاکٹر بی رویندرن (سربراہ، شعبہ ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت (ڈی ایس اے آئی) ، اور مرکز برائے ذمہ دار اے آئی (سی ای آر اے آئی)،آئی آئی ٹی- مدراس) اور ڈاکٹر میانک وتس (پروفیسر، کمپیوٹر سائنس، آئی آئی ٹی- جودھپور) پر مشتمل تھا۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے پالیسی اقدامات، انضباطی فریم ورک، اور حکمرانی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا،جو ہندوستان میں اخلاقی اور ذمہ دارانہ اے آئی کو اپنانے کی حمایت کے لیے تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ محترمہ دیبجانی گھوش نے ذمہ دار اے آئی تیار کرنے میں صنعت کے اہم کردار پر زور دیا اور اے آئی کی وسیع صلاحیت کو اس کے موروثی خطرات کے ساتھ متوازن کرنے کی ضرورت کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ محترمہ کویتا بھاٹیہ نے انڈیا اے آئی مشن کے مشترکہ جذبے پر روشنی ڈالی، جہاں حکومت، ماہرین، اور صنعت کے شراکت دار اے آئی کے فروغ میں ذمہ داری اور اختراع دونوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
بریک آؤٹ سیشنز نے حکمرانی، بنیادی ڈھانچے ، افرادی قوت کی تیاری، اور سیکٹرل اے آئی اپنانے سمیت کلیدی شعبوں میں گہرائی سے بات چیت کی سہولت فراہم کی۔ مزید یہ کہ ، اے آئی ڈیولپمنٹ اور گورننس میں نوجوانوں کی شرکت پر ایک مخصوص اجلا س بھی ہوا۔ شرکاء نے ہندوستان کی اے آئی پالیسی کے خاکے کی بنیاد وضع کرتے ہوئے قیمتی معلومات فراہم کیں۔
آر اے ایم کے بارے میں (ریڈینس اسسمنٹ میتھولوجی)
ریڈی نیس اسسمنٹ میتھڈولوجی (آر اے ایم) میں مقداری اور معیاری سوالات کا ایک سلسلہ شامل ہے، جو کسی ملک کے اے آئی ماحولیاتی نظام سے متعلق مختلف جہتوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، بشمول قانونی اور انضباطی ، سماجی اور ثقافتی، اقتصادی، سائنسی اور تعلیمی، اور تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی جہت۔ ہر جہت میں مقداری اور معیاری اسسمنٹ سوالات کا ایک سلسلہ شامل ہے، جو کہ آر اے ایم کو دیگر موجودہ تیاری کے تشخیصی ٹولز سے الگ کرتا ہے۔
آر اے ایم کا نفاذ، ملک کے منفرد حالات اور خصوصیات کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ کے لیے دستیاب بجٹ کے مطابق ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ آر اے ایم ایک آزاد کنسلٹنٹ یا ریسرچ آرگنائزیشن کے ذریعہ انجام دی جائے گی، جس کی حمایت یونیسکو سیکریٹریٹ اور یونیسکو نیشنل کمیشن کے اہلکار، ساتھ ہی ساتھ ملک کی حکومت، تعلیمی برادری، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے اور دیگر افراد جیسے مختلف متعلقہ فریقوں پر مشتمل قومی ٹیم کرے گی۔
یونیسکو اور میٹی یونیسکو کی عالمی سفارشات کے اصولوں کو ہندوستان کے منفرد اے آئی ماحولیاتی نظام کے مطابق ٹھوس پالیسی اقدامات میں ترجمہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ جامع، ذمہ دار اور پائیدار اے آئی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے، کثیر متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے، اے آئی آر اے ایم اجلاس پورے ہندوستان میں جاری رہیں گے۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم جناب ابھیشیک اگروال، سائنسدان 'D'، MeitY at abhi.a[at]gov[dot]in، محترمہ یون سانگ کم ، چیف آف سوشل اینڈ ہیومن سائنسز، یونیسکو کے جنوبی ایشیا کے علاقائی دفتر سے e.kim@unesco.org پر یا سندھوجا کھجوریا، کمیونی کیشنز اینڈ پبلک ریجنل آفس، یو این ای ایس سی او کے جنوبی ایشیا کے ریجنل آفس سے رابطہ کریں۔ s.khajuria@unesco.org۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م۔ ق ر)
U. No.1516
(Release ID: 2134526)
Visitor Counter : 2