ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم کی جانب سے ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پرمیونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) / بایو ماس جلانے اور آگ کے واقعات سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قانونی ہدایات جاری

Posted On: 03 JUN 2025 4:58PM by PIB Delhi

علاقے میں فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع میں سے ایک یعنی میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) اور بایو ماس کے کھلے عام جلاؤ — جو پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 10 اور پی ایم 2.5) اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ، ڈائی آکسنز، فیورانز جیسے دیگر مضر گیسوں کے اخراج کا سبب بنتے ہیں — پر قابو پانے کے لیے، نیشنل کیپٹل ریجن اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے ہدایت نمبر 91 کے تحت سی اے کیو ایم ایکٹ 2021 کی دفعہ ۱۲ کے تحت جامع قانونی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کا مقصد نیشنل کیپٹل ریجن بھر میں سینیٹری لینڈفل سائٹس، کچرا پھینکنے کی جگہوں، اور میونسپل سالڈ ویسٹ/بایو ماس کے کھلے جلاؤ سے آگ لگنے کے واقعات کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔

کمیشن نے نیشنل کیپٹل ریجن میں متعلقہ اداروں کو دو اہم زمروں میں مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ آتشزدگی کے واقعات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی شدید فضائی آلودگی کو روکا جا سکے۔

۱۔ سینیٹری لینڈفل سائٹس اور ڈمپ سائٹس پر پرانے کچرے کے نظم و نسق — آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام

  • دہلی-این سی آر میں واقع تمام سینیٹری لینڈفل (ایس ایل ایف) اور ڈمپ سائٹس کی درست شناخت، درجہ بندی، حد بندی، اور آگ لگنے کے خطرے کا مکمل جائزہ لیا جائے۔
  • لینڈفلز/ڈمپ سائٹس میں موجود پرانے کچرے کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر بایو مائننگ/بایو ریمیڈیشن کی کارروائی عمل میں لائی جائے، جیسا کہ قابلِ احترام سپریم کورٹ میں پہلے سے جمع کرائے گئے اہدافی وقت کے مطابق طے ہے۔ جی این سی ٹی ڈی اور این سی آر کی ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں اپنے اپنے وقت بند عملی منصوبوں کا جائزہ لیں۔
  • ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کو لازمی بنایا جائے، اور ان مقامات کی مکمل حد بندی کے لیے موزوں باڑبندی کا انتظام کیا جائے۔
  • ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر میتھین گیس ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کی جائے تاکہ میتھین کی زیادہ مقدار والے علاقوں کی شناخت کی جا سکے اور حفاظتی/اصلاحی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔
  • ونڈروز (کچرا گلنے سڑنے والے ڈھیر) کے درجہ حرارت کو نان کانٹیکٹ انفرا ریڈ تھرمامیٹر کے ذریعے باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے، اور ۳۵ درجۂ سینٹی گریڈ سے ۵۹ درجۂ سینٹی گریڈ کے دائرے سے بڑے انحرافات کو نوٹ کرنے کے لیے ریکارڈ مرتب کیا جائے۔
  • ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر غیر مجاز افراد کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت کیا جائے، خصوصاً رات کے وقت۔
  • ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے وقفے وقفے سے فرضی مشقیں (ماک ڈرلز) کرائی جائیں، جن میں فائر سیفٹی اور مضر اخراجات کے حوالے سے سہ ماہی آڈٹ بھی شامل ہوں۔
  • تمام ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر مناسب آگ بجھانے کے انتظامات کیے جائیں، جن میں ہائیڈرینٹ، پانی کے ٹینکر، اور مٹی پھیلانے کے لیے ارتھ موورز وغیرہ شامل ہوں۔
  • ریت/کیمیائی مادہ سے آگ بجھانے کے لیے مناسب ذخیرہ موجود ہو تاکہ آگ لگنے کے ابتدائی آثار محسوس ہوتے ہی فوری کارروائی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مخصوص فائر ٹینڈرز (ترجیحاً کیمیائی مادہ سے لیس) اور دیگر فائر سیفٹی کے انتظامات، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں، کیے جائیں، کیونکہ یہ موسم ایس ایل ایف اور ڈمپ سائٹس پر آگ لگنے کے خطرات کا زیادہ حامل ہوتا ہے۔
  • تمام کام کرنے والے عملے کو سیفٹی گیئر/ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ای) فراہم کیا جائے اور ان کو وقفے وقفے سے آگ کی شناخت اور اس پر قابو پانے کی تربیت دی جائے، جس میں پرانے کچرے کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے کی تربیت بھی شامل ہو۔

۳۔ تازہ پیدا ہونے والے میونسپل سالڈ ویسٹ ( ایم ایس ڈبلیو ) کا انتظام – ایم ایس ڈبلیو/ بایوماس کے کھلے جلانے سے آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام:

 

  • میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کی جمع آوری، علیحدگی، نقل و حمل اور عمل کاری کو وزارت ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی جانب سے جاری کردہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز 2016 کے مطابق یقینی بنایا جائے۔
  • کوڑا کرکٹ جلانے کے لیے حساس مقامات پر مؤثر نگرانی کا نظام بہتر اور فعال بنایا جائے، بالخصوص رات کے وقت اور سردیوں کے موسم میں۔
  • کھلے میں ایم ایس ڈبلیو جلانے کو مکمل طور پر برداشت نہ کیا جائے خواہ یہ حساس مقامات پر ہو، عارضی ڈمپنگ پوائنٹس، کلیکشن مراکز یا کچرے کی منتقلی کے دوران۔
  • ایم ایس ڈبلیو کے کھلے میں جلانے کی روک تھام اور قابو پانے کے لیے نفاذی ٹیموں کی باقاعدہ تعیناتی/گشت کو یقینی بنایا جائے۔
  • شہری مقامی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ پارکوں، باغات، سبز پٹیوں، اداروں، سڑکوں کے کنارے وغیرہ پر پیدا ہونے والے باغبانی کے فضلے کو پورے سال مؤثر طریقے سے پراسیس کر سکیں، اور خزاں کے موسم میں جمع کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
  • کھلے میں کوڑا کرکٹ جلانے کی روک تھام کے لیے رہائشی فلاحی تنظیموں (آر ڈبلیو اے)، صنعتی تنظیموں، دکانداروں کی انجمنوں کے ذریعے عوامی بیداری مہمات اور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
  • صفائی عملے کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ میونسپل سالڈ ویسٹ کی پراسیسنگ اور ہینڈلنگ میں اپنی مہارت اور علم میں اضافہ کر سکیں۔

تمام متعلقہ ایجنسیوں کو، جو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق مختلف قوانین کے تحت کام کر رہی ہیں، یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیشن کی قانونی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ ہدایات عدالت عالیہ، وزارت ماحولیات، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)، یا کسی دیگر مجاز اتھارٹی کی پہلے سے جاری کردہ ہدایات کے علاوہ ہیں۔

علاوہ ازیں، تمام ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی)/ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے این سی آر علاقوں میں سینیٹری لینڈ فل سائٹس، ڈمپ سائٹس پر آگ کے واقعات اور کھلے میں میونسپل سالڈ ویسٹ/بائیوماس جلانے کی روک تھام کے لیے ریاست گیر مجموعی رپورٹ ایک متعین فارمیٹ میں ہر سہ ماہی میں کمیشن کو پیش کریں۔

کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمیشن برائے فضائی معیار نظم و نسق برائے قومی دارالحکومت علاقہ و ملحقہ علاقے ایکٹ، 2021 کے دفعہ 14 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ان ہدایات کا مقصد خطے بھر میں یکساں نفاذ، خطرات سے نمٹنے کی بہتر تیاری، اور جوابدہی میں اضافہ کرنا ہے۔

کمیشن نے تمام متعلقہ فریقین، بالخصوص اربن لوکل باڈیز، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی ز) ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ( ڈی پی سی سی ) اور نیشنل کیپیٹل ریجن ( این سی آر ) میں کام کرنے والی دیگر ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مختلف قسم کے کچرے کو کھلے میں جلانے کی روک تھام اور سینیٹری لینڈ فل سائٹس اور میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کے ڈمپ سائٹس پر آگ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے کمیشن کی ہدایات پر سختی سے اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا س ک ۔ ج )

U. No. 1395


(Release ID: 2133597)
Read this release in: Tamil , English , Hindi