نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے اتراکھنڈ، دہرادون میں سیتو آیوگ کے تعاون سے اسٹیٹ سپورٹ مشن پر ایک علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
03 JUN 2025 3:31PM by PIB Delhi
اسٹیٹ سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت ایک روزہ علاقائی ورکشاپ 2 جون 2025 کو دہرادون میں منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ نیتی آیوگ نے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ایمپاورنگ اینڈ ٹرانسفارمنگ اتراکھنڈ (سیتو) آیوگ، حکومت اتراکھنڈ کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ یہ علاقائی ورکشاپ سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمیشن (ایس آئی ٹی) کے ذریعے نیتی آیوگ اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان ساختی معاہدوں کو فروغ دینے والی پہلی سیریز ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لانا تھا تاکہ وہ ایس ایس ایم کے اقدامات پر اپنے تجربے کا اشتراک کریں اور ایک دوسرے سے سیکھیں۔
افتتاحی سیشن میں نیتی آیوگ کےرکن ڈاکٹر وی کے سارسوت ؛ سیتو آیوگ کےوائس چیئرپرسن جناب راج شیکھر جوشی؛ اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری جناب آنند بردھن ؛ سیتو آیوگ کے سی ای او جناب شتروگھن سنگھ اور نیتی آیوگ کے سینئر افسران نے شرکت کی، جنہوں نے ریاستوں کی ترقی میں تبدیلی کے لیے ریاستی اداروں کے اہم رول پر زور دیا اور ریاستی تصورات کو آگے بڑھایا۔ بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب اور اتراکھنڈ کے سینئر افسران نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔
ورکشاپ میں ریاستی اور قومی اہداف کے حصول میں اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمیشن (ایس آئی ٹی) کے رول پر توجہ مرکوز کی گئی جس کی نظامت اتراکھنڈ کی منصوبہ بندی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر آر میناکشی سندرم نے کی۔ پینلسٹوں میں محترمہ ایس اپرنا (سی ای او، جی آر آئی ٹی، گجرات)، جناب آلوک کمار (پرنسپل سکریٹری، اتر پردیش) اور ڈاکٹر سمپت کمار (ڈیولپمنٹ کمشنر، میگھالیہ) نے ایس آئی ٹی کے ڈھانچے، رہنما اصولوں اور ترجیحی شعبوں کے بارے میں کلیدی معلومات فراہم کرائیں اور سماجی اقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانے کےلئے قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی اور ریاستی وژن کی حمایت میں اپنے رول کو اجاگر کیا۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی کے چیف اکنامک ایڈوائزر اور مہاراشٹر انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمیشن (مترا) مہاراشٹر کے سی ای او جناب پروین پردیشی کی زیر صدارت دوسرے سیشن میں پنجاب، دہلی، جموں و کشمیر، ہریانہ، اتر اکھنڈ ، چنڈی گڑھ ،مدھیہ پردیش کے سینئر افسران اور ایس آئی ٹی/پلاننگ کے نمائندوں کی ا پنے ایس آئی ٹی ساخت ، بناوٹ، ترجیحی علاقے، وغیرہ کی صورت حال پر اقدامات اورپریزینٹیشن کے ساتھ ساتھیوں کے ساتھ بھرپور آموزش کی گئی۔
ڈیٹا پر مبنی گورننس سے متعلق سیشن میں شہادت پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے ریاستوں کے پورٹل کے واسطے نیتی اور نیتی آیوگ میں وکست بھارت اسٹریٹجی روم جیسے پلیٹ فارم پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی جی، بہار انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (بی آئی پی اے آر ڈی)، گیا اور لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)، مسوری کے سینئر افسر نے پالیسی سازوں کی تربیت میں ڈیٹا گورننس کو ضم کرنے کی عملی مثالیں شیئر کیں۔
علاقائی ورکشاپ نے اہم ترجیحات جیسے آب و ہوا میں تبدیلی کوکم کرنا، نگرانی اور تشخیص، ریاستی وژن کی تشکیل، صلاحیت سازی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایس آئی ٹی کے نفاذ پر غور کرنے، کلیدی معلومات کا اشتراک کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کی پیشکش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ ن م۔
U-1389
(Release ID: 2133535)