کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مئی 2025 کے لیے ماہانہ کوئلے کی پیداوار اور ترسیل

Posted On: 02 JUN 2025 4:02PM by PIB Delhi

ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں مئی 2025 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔جو اس شعبہ میں مسلسل سپلائی اور آپریشنل استحکام کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کوئلہ کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

image0010VZL.jpg  

مئی 2025 کے دوران ہندوستان میں کوئلے کی مجموعی پیداوار 86.24 میٹرک ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں پیدا ہونے والے 83.96 میٹرک ٹن سے زیادہ ہے۔ مئی 2025 کے دوران کیپٹیو؍کمرشل مائنز سے پیداوار 16.93 میٹرک ٹن (عارضی) رہی، جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران ریکارڈ کی گئی 13.83 میٹرک ٹن سے نمایاں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ اضافہ ہندوستان کے کوئلے کی مجموعی پیداوار میں کیپٹیو؍کمرشل کان کنی کے بڑھتے ہوئے تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

image002EEBW.jpg

31مئی2025 تک کوئلہ کمپنیوں کے پاس موجود کوئلے کے ذخیرے میں 29.18فیصد کی غیر معمولی نمو دیکھی گئی جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 94.98 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 122.69 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ ملک بھر میں کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

کوئلہ کی وزارت پائیدار ترقی کے حصول کوئلے کی دستیابی کومزید بہتر بنانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کوئلہ کا شعبہ مثبت رفتار کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو تقویت پہنچانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ح۔اش ق

Urdu No. 1362


(Release ID: 2133328)
Read this release in: Tamil , English , Hindi