وزارت دفاع
ایل سی اے تیجس ایم کے 1 اے کا پہلا سینٹر فیوزلج ایچ اے ایل کے حوالے
Posted On:
30 MAY 2025 8:16PM by PIB Delhi
بھارت کی مقامی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو ایک نمایاں تقویت دیتے ہوئے، لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس ایم کے 1 اے کے لیے پہلا سینٹر فیوزلج اسمبلی 30 مئی 2025 کو حیدرآباد میں ایم/ایس وی ای ایم ٹیکنالوجیز نے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے حوالے کیا۔ یہ حوالگی سیکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار اور ایچ اے ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی کے سنیل کی موجودگی میں ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایل سی اے تیجس کے لیے ایک اہم ذیلی اسمبلی کسی بھارتی نجی کمپنی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری (دفاعی پیداوار)جناب سنجیو کمار نے ایل سی اے ایم کے 1 اے کی پیداوار کو تیز کرنے میں ایچ اے ایل اور وی ای ایم ٹیکنالوجیز کے درمیان شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں سالانہ تقریباً 10 فیصد کی شرح سے نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، اسی طرح ہمارے دفاعی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ صنعتوں اور ایچ اے ایل جیسے نجی شعبے کی کائیوں کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری سب سے اہم ہے اور یہ اپنے خود کے پرزہ جات کی تیاری اور فراہمی کے بغیر ممکن نہیں جو مسلح افواج کی ضروریات کو پوری کر سکے۔
سی ایم ڈی، ایچ اے ایل، نے ایل سی اے تیجس کی تیاری میں ٹائر 1 اور ایم ایس ایم ای سپلائرز کی تیز رفتار ترقی کو تسلیم کیا۔ اس حوالے سے ایل سی اے ایم کے 1 اے کی چوتھی پروڈکشن لائن کے قیام میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو کہ ایچ اے ایل بنگلورو میں موجود دو اور ایچ اے ایل ناسک میں موجود ایک لائن کے علاوہ ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چونکہ بڑے ذیلی اسمبلیوں پر کام جاری ہے، ایچ اے ایل ایل سی اے طیاروں کی تیاری میں اضافہ کرے گا اور بھارتی فضائیہ کو بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
ایچ اے ایل نے ایک قومی ایرو اسپیس ایکو سسٹم تشکیل دیا ہے جس کے تحت اس نے نجی شراکت داروں کی قریبی معاونت کی ہے اور جیگز، فکسچرز، ٹولز، اور تکنیکی مہارت جیسے اہم وسائل فراہم کیے ہیں۔ اس معاونت نے ایل اینڈ ٹی، الفا ٹوکول، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل)، وی ای ایم ٹیکنالوجیز، اور لکشمی مشین ورکس (ایل ایم ڈبلیو) جیسی کمپنیوں کو سینٹر فیوزیلیز، فیول ڈراپ ٹینکس، پائلونز، ریئر فیوزیلاج، ونگز، فنز، روڈرز، اور ایئر انٹیکس جیسی پیچیدہ ذیلی اسمبلیاں تیار کرنے کے قابل بنایا ہے ۔
ایل سی اے تیجس ڈویژن کو پہلے ہی ایم کے1 اے کنفیگریشن میں ایئر انٹیک اسمبلیوں، ریئر فیوزلاج اسمبلیوں، لوم اسمبلیوں، اور فن اور روڈر اسمبلیوں کے اسٹرکچرل ماڈیولز موصول ہو چکے ہیں۔ ایچ اے ایل منصوبہ رکھتا ہے کہ اس آؤٹ سورسنگ ماڈل کو مستقبل کے منصوبوں تک وسعت دی جائے، تاکہ اپنے اندرونی صلاحیتوں کو بھارتی صنعت کی مہارت کے ساتھ مضبوط کیا جا سکے۔
آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت، ایچ اے ایل ہوا بازی اور دفاعی شعبے میں مقامی کاری (انڈیجینائزیشن) کی کوششوں کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ ایچ اے ایل نے 6,300 سے زائد بھارتی وینڈرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جن میں 2,448 مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) شامل ہیں۔ یہ شراکتیں ہزاروں ماہر کاریگروں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں اور ایک مضبوط گھریلو سپلائی چین میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں، ایچ اے ایل نے بھارتی وینڈرز کے ساتھ 13,763 کروڑ روپے کے آرڈریے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیچیدہ طیارہ جاتی نظاموں اور اہم پرزوں کی مقامی تیاری کے لیے سرگرم کوششیں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ش ب ن)
U. No.1353
(Release ID: 2133251)