بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سمندری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے مرکزی وزیر سربانند سونووال ناروے اور ڈنمارک کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ
سربانند سونووال 60ویں نور-شپنگ تقریب میں شرکت کریں گے کیونکہ بھارت کا مقصد عالمی تعاون اور بھارت کے بحری شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے
سربانند سونووال ناروے اور ڈنمارک کے بزنس میٹ میں سمندری شعبے کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے
جہازرانی کے وزیرناروے، ڈنمارک اور جاپان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے
سربانندا سونووال کوپن ہیگن بزنس اسکول کے طلباء کے ساتھ ایک تعارفی نشست میں حصہ لیں گے اور ہندوستانی با شندوں سے ملاقات بھی کریں گے
Posted On:
31 MAY 2025 8:37PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی جناب سربانندا سونوال 2 جون سے ناروے اور ڈنمارک کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وفاقی وزیر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر حکام اور نجی شعبے کے نمایاں اداروں پر مشتمل ٹیم انڈیا کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وزیر جہازرانی اوسلو میں منعقدہ 60ویں نور-شپنگ ایڈیشن میں سمندروں پر اعلی سطحی میٹنگ سے خطاب کریں گےاس سے قبل ’انڈیا پویلین‘ کا افتتاح کریں گے؛ ’انڈیا @ نور-شپنگ کنٹری سیشن‘ کی صدارت کریں گے۔ اور 27 تا 31 اکتوبر کو ممبئی میں منعقدہونے والے انڈیا میری ٹائم ویک 2025کے عالمی تشہیری پروگرام میں حصہ لیں گے۔نور-شپنگ کے موقع پرمرکزی وزیر جناب سونوال جاپان اور ناروے کے وزارتی ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، اور یورپ کی نمایاں شپنگ کمپنیوں، پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں اور ٹیکنالوجی ڈیویلپرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ بھارت کےجہاز رانی کے وزیر اوسلو پورٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کریں گے۔انڈیا پویلین میں ’نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس‘ کا بھی خصوصی گوشہ قائم کیا گیا ہے، جو دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کو بھارت کی 5000 سالہ قدیم سمندری تہذیب اور عالمی روابط سے متعارف کرائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرجناب سربانند سونوال نے کہاکہ بحری شعبہ اقتصادی ترقی اور قومی ترقی کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، بھارت نہ صرف دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے بلکہ ایک بڑی بحری قوم کے طور پر اپنی جگہ مستحکم کرنے کی سمت بھی کام کر رہا ہے۔ جیسے جیسے ہم مودی جی کے وژن وکست بھارت 2047 کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ نہایت اہم ہے کہ ہم اپنی بلیو اکانومی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لائیں، جو تجارت، رابطے، صاف توانائی، اور اختراع کے شعبوں میں بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔
ڈنمارک کے دورے کے دوران، دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ،جناب سربانند سونووال کوپن ہیگن بزنس اسکول میں بلیو ایم بی اے' کے طلباء سے ملاقات کریں گے، جہاں وہ بھارت کی تیز رفتار ترقی کے سفر سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع پر گفتگو کریں گے، جو مستقبل کے مینیجرز اور لیڈرز کے لیے اہم ہیں۔ جناب سربانند سونووال دوسری جنگ عظیم کے دوران شہید ہونے والے بھارتی ملاحوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے منی ہالن "دی ہال آف ریمیمبرنس"ْ کا بھی دورہ کریں گے ۔
جناب سونووال نے مزید کہاکہ میری ناروے اور ڈنمارک کے دورے کا مقصد، جو دونوں عالمی بحری قائدین کے طور پر تسلیم شدہ ہیں، مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار شراکت داری قائم کرنا ہے۔ یہ ملاقاتیں ہمیں بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنے، مشترکہ منصوبوں کو تلاش کرنے، اور ایک سر سبز اور زیادہ مستحکم بحری ماحولیاتی نظام کے لیے کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرےگی۔ ہم ایک ایسا ترقیاتی ماڈل مانتے ہیں جو پائیدار، شمولیتی، اور باہمی فائدہ مند ہو، اور یہ دورہ ہمارے اس مشترکہ وژن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جناب سربانندسونووال، جو بھارت کی نمائندگی کرنے والی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ان کے ساتھ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزرات (ایم اوپی ایس ڈبلیو)، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)، گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آرایس ای)، مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ (ایم ایم بی)، کرناٹک میری ٹائم بورڈ (کے ایم بی)، حکومت آندھرا پردیش، آندھرا پردیش اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ، گائیڈنس تمل ناڑو، اور بڑے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے بھارتی شپ یارڈز کے سینئر عہدیدار بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ش ب ں)
U. No.1343
(Release ID: 2133222)