بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے صدر مسٹر مساٹو کنڈا سے ملاقات کی
مرکزی وزیر نے مرکزی بجٹ26-2025 میں بیان کردہ ترجیحات کے مطابق معلوماتی فریم ورک تیار کرنے میں اے ڈی بی کے تعاون کی تعریف کی
مرکزی وزیر نے اے ڈی بی کی جانب سے ایسے نمائشی پروجیکٹ شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جو مستقبل کےشہری ترقی کے لیے لائٹ ہاؤس ماڈل کے طور پر کام کر سکتے ہیں
Posted On:
30 MAY 2025 5:50PM by PIB Delhi
مکانات، شہری امور اور توانائی کے مرکزی وزیر عزت مآب جناب منوہر لال اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر جناب ماساٹو کنڈا نے آج شرم شکتی بھون میں ملاقات کی تاکہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ہندوستان کی شہری ترقی میں غیر متزلزل حمایت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس ملاقات میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی ایز)کی ماضی کی حمایت پر زور دیا گیا جو مختلف ترقی پذیر شعبوں کو دی گئی ہے اور ‘وکست بھارت 2047’ کے شاندار وژن کے حصول کے لیے ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں کو اجاگر کیا گیا۔
جناب لال اور جناب کنڈا نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جن میں ہندوستان کی ماس ٹرانزٹ سسٹمز، جامع ہاؤسنگ، شہری صفائی ، انفراسٹرکچر، شہری حکومت اور اصلاحات سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔ عزت مآب وزیرنے موبیلٹی سیکٹر میں ہونے والی زبردست ترقی کی وسعت پر روشنی ڈالی، کیونکہ کامیاب ماڈلز کے تحت ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹمز ملک بھر میں نافذ کیے جا رہے ہیں اور ان کو وسیع کیا جا رہا ہے۔وزیر نے سوچھ بھارت مشن، امرت، اور پی ایم اے وائی اربن جیسے اہم ترین مشنز کے تحت نمایاں پیش رفت پر زور دیا اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کو ہندوستان کی شہری ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کوہم آہنگ کرنے کا موقع فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ پائیدار، جامع اور مربوط شہروں کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر جناب کنڈا نے ہندوستان کو ریپڈ ریل ٹرانزٹ سسٹم(آر آر ٹی ایس) میں مستحکم ترقی پر مبارکباد پیش کی اور اس پیش رفت کو متاثر کن قرار دیا۔ انہوں نے ریلوے نیٹ ورک کی فضائی آلودگی، نقل و حمل اور سماجی چیلنجز کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ اس منصوبے سے وابستہ ہونا بہت فخر کی بات ہے۔اس ترقی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، صدر نے مشورہ دیا کہ اس قسم کی کوششوں کو مربوط منصوبہ بندی اور جامع ترقی کے ذریعےفروغ دیا جا سکتا ہے، جس میں نجی شعبے کے کردار کو یقینی بنایا جائے جو زمین پر جدت طرازی کو نافذ کرنے کے قابل ہو تاکہ نمایاں نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

دونوں عہدیداروں نے شہری چیلنج فنڈ کے ڈیزائن میں مستقبل بینی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں منصوبوں کی بینکنگ صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشنز کی مضبوط حمایت شامل ہو۔ وزیر نےمرکزی بجٹ26-2025 میں بیان کی گئی ترجیحات کے مطابق معلوماتی فریم ورکس تیار کرنے میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون کو سراہا۔یہ فنڈ شہروں کو ترقی کے مراکز کے طور پر دیکھتا ہے، جو ہندوستان کے 100 شہروں میں پانی، صفائی اور فضلہ خدمات کو تبدیل کرنے کے لیے خاکہ فراہم کرتے ہیں۔ وزیر نے اس بات میں بھی دلچسپی ظاہر کی کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک ایسے نمونہ پروجیکٹس شروع کرے جو مستقبل کی شہری ترقی کے لیے نمونہ کار کے طور پر کام کر سکیں۔میٹنگ کا اختتام
مکان و شہری امورکی وزارت کے سکریٹری جناب سری نواس کاٹیکی تھالا کی جانب سے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی شراکت داری اور عزم کی تعریف کی۔
******
(ش ح –م ع ن- ش ح ب)
U. No.1300
(Release ID: 2132842)