امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے  وزیر جناب امت شاہ نے شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ  لینے کے لیے جموں میں  اعلیٰ سطحی میٹنگ  کی صدارت کی


مودی حکومت یاتریوں کی یاترا کو محفوظ، ہموار اور آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے

جناب امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کے قومی سلامتی اور جموں و کشمیر میں امن کے تئیں غیر متزلزل عزم کو دہرایا

وزیر داخلہ نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مقدس یاترا کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنائیں

تمام سیکیورٹی ایجنسیاں مکمل علاقائی کنٹرول اورصفر نقص کے  اصول پر کام کریں

تمام ایجنسیاں خاص طور پر ڈرونز اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نگرانی کو مزید مؤثر بنائیں

خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے چوکسی، بروقت انٹیلیجنس کا تبادلہ اور تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ہونی چاہیے

Posted On: 29 MAY 2025 11:45PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے  وزیر جناب امت شاہ نے شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ  لینے کے لیے جموں میں  اعلیٰ سطحی میٹنگ  کی صدارت کی جو اس سال 3 جولائی سے 9 اگست تک منعقد ہوگی۔

میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند یاتریوں کی یاترا کو محفوظ، ہموار اور آسان بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں قومی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔

جناب امیت شاہ نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مقدس یاترا کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں خطرات کے اندازے، تعیناتی کی حکمت عملیوں کے جائزے اور سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے درمیان بین ایجنسی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر داخلہ نے زور دیا کہ امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سخت چوکسی، بروقت انٹیلی جنس کا تبادلہ اور تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ضروری ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکنا رہیں اور امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی خاطر خواہ تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مؤثر حفاظتی انتظامات کے لیے ایک واضح بین ایجنسی تال میل  اور ایک معیاری جوابی رد عمل  نظام  تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے فوری اور مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ایک مضبوط ایس او پی  نظام نافذ کریں۔ انہوں نے پیشگی تیاری، جدید نگرانی کی تکنیکوں کے استعمال، اور تمام متعلقہ اداروں- بشمول مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایفز)، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں   کے درمیان تال میل  برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔میٹنگ میں جناب شاہ نے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل علاقائی کنٹرول اورصفر نقائص اصول پر عمل کریں۔

میٹنگ  میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی،مرکزی داخلہ  سیکریٹری جناب گووند موہن، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو جناب تپن کمار ڈیکا، جی او سی 15 کورپس ، شمالی کمانڈ،  جی او سی ان  سی ، جموں و کشمیر کے  چیف سیکریٹری ، ڈی جی پی  اور داخلی امور کی  وزارت ، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور این آئی اے کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے  پولیس کے انسپکٹر جنرلز اور ڈویژنل کمشنروں نے شرکت کی۔

******

ش ح۔ ض ر۔ رب

U. No. 1285


(Release ID: 2132694)
Read this release in: English , Hindi