زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنا لوجی میں‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کا آغاز

Posted On: 29 MAY 2025 11:15PM by PIB Delhi
  • ملک کے کسان نہ صرف خوراک فراہم کرنے والے ہیں بلکہ زندگی فراہم کرنے والے بھی ہیں: مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان
  • وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان تیزی سے دنیا کا فوڈ بینک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے :  مرکزی وزیر زراعت جناب چوہان
  • جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے اوڈیشہ میں دھان، آم، نامیاتی چاول، ہلدی کے معیار کی تعریف کی
  • جناب چوہان نے مرکزی باغبانی کے تجرباتی اسٹیشن پر آم کی نمائش کا بھی افتتاح کیا

‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کے پہلے دن زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی  وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بھونیشور میں اڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی ( او یو اے ٹی) کا بھی دورہ کیا اور مہم کو آگے بڑھایا۔ اس موقع پر ریاست کے  وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت کنک وردھن سنگھ دیو، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران اور زرعی سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا-‘‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں زراعت کے شعبہ میں تبدیلی لانے کے لیے آج سے ملک بھر میں ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ شروع کیا جا رہا ہے۔’’

بھگوان جگناتھ کے آشیرواد سے ملک کے زرعی شعبہ کی خوشحالی کی خواہش  کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے کہا-‘‘ملک کے کسان نہ صرف خوراک فراہم کرنے والے ہیں بلکہ زندگی دینے والے بھی ہیں۔ کسان ملک کے اناج کے ذخائر کو بھر رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ کسانوں کے گھر خالی نہ رہیں، زراعت ایک منافع بخش کاروبار بن جائے اور انھیں ان کی فصلوں کی مناسب قیمت مل سکے۔ آج ملک میں اناج کی ریکارڈ مقدار میں  پیدا ہو رہی ہے۔ چاول ہو، گندم ہو یا مکئی، ملک میں تمام غذائی اجناس وافر مقدار میں دستیاب ہیں’’۔  وزیر موصوف  نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان تیزی سے دنیا کا فوڈ بینک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ ملک کے کسانوں کو اتنا قابل بنایا جانا چاہئے کہ وہ ملک کے 145 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا پیٹ  بھر سکیں اور دنیا کے دوسرے ممالک کو اناج اور سبزیاں برآمد کر سکیں۔

مرکزی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ کسانوں کی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ اسی لیے مرکزی حکومت کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے زرعی قرضوں پر 4 فیصد تک سود کی چھوٹ دے رہی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے آبپاشی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ حکومت کا 15 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کرنے کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا شروع کی گئی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والی فصلوں کا معاوضہ دیا جا سکے۔ انہوں نے اوڈیشہ میں دھان، آم، آرگینک چاول، ہلدی وغیرہ کے معیار کی تعریف کی۔

کسانوں سے ‘وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ یہ مہم سائنسدانوں کو کسانوں سے جوڑنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ ( آئی سی اے آر) اور کرشی وگیان کیندرز (کے وی کیز) کے 16,000 سے زیادہ زرعی سائنسدان کسانوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ سائنسدانوں اور کسانوں کے درمیان ملاقاتوں سے زراعت کے شعبے میں مزید خوشحالی آسکتی ہے۔ فصل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ اس مہم میں سائنسدان گاؤں گاؤں جائیں گے اور وہاں کے قدرتی اور جغرافیائی حالات کے مطابق کسانوں کو کاشتکاری کے بارے میں مشورہ دیں گے، ان کے مسائل کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور حل تجویز کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے کہا کہ ‘‘یہ فخر کی بات ہے کہ‘ وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ اڈیشہ میں شروع کیا گیا ہے ’’۔ انہوں نے مہم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بھونیشور میں مرکزی باغبانی کے تجرباتی اسٹیشن پر آم کی نمائش کا افتتاح کیا۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ص ج

UR  No.1267


(Release ID: 2132578)
Read this release in: Hindi , English