وزارت اطلاعات ونشریات
کل پارٹی وفد نے سلووینیا کا دورہ کیا (26 مئی 2025)
Posted On:
26 MAY 2025 11:44AM by PIB Delhi
- بھارتی پارلیمنٹ کا کل پارٹی وفد، جس کی قیادت عزت مآب رکنِ پارلیمنٹ محترمہ کنی موزی کروناندھی کر رہی ہیں، 25 مئی 2025 کو سلووینیا پہنچا۔وفد میں شامل اہم ارکانِ پارلیمنٹ میں جناب راجیور کمار رائے، کیپٹن بریجیش چوٹا، جناب پریم چند گپتا، ڈاکٹر اشوک کمار مِتل اور بھارت کے سابق سفیر جناب منجیوسنگھ پوری شامل ہیں۔
- بھارت کے سفیر برائے جمہوریہ سلووینیا جناب امت نارنگ نے وفد کا سلووینیا پہنچنے پر استقبال کیا اور بعد ازاں شام کے وقت وفد کو بھارت اور سلووینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر ایک تفصیلی جانکاری دی۔ بھارت اور سلووینیا کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ سلووینیا اس وقت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بھی ہے۔
- وفد نے سلووینیا کے ساتھ اپنے وسیع تر روابط کا آغاز قومی اسمبلی (سلووینیا کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں) کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین جناب پریڈرگ بیکووچ اور بھارت-سلووینیا پارلیمانی دوستانہ گروپ کے نمائندے جناب میروسلاو گریگورچ سے ملاقات کے ساتھ کیا۔
- وفد نے وزیر اعظم کے دفتر میں قومی و بین الاقوامی سلامتی کے نیشنل کوآرڈینیٹر و اسٹیٹ سکریٹری عزت مآب ویکو وولک سے بھی ملاقات کی اور وزارتِ خارجہ و یورپی امور کی سکریٹری جنرل عزت مآب باربرا زووکیل کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
- وفد نے بھارت کی دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت رخ اور آپریشن سندور کے تحت بھارت کے ذمہ دار، محتاط اور دقیق اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ سلووینیا نے پارلیمانی وفد کے ذریعے قومی اتحاد کا جو پیغام دیا گیا اور ذاتی طور پر معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، اسے گہرائی سے سراہا۔انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کی بلا امتیاز مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت یا انداز میں جائز نہیں ہوسکتی۔ سلووینیانے اس بات کو سنجیدگی سے لیا کہ دہشت گردی جدید دور کا ایک کینسر ہے اور ایک ایسا جرم ہے، جس کے خاتمے کے لیے ممالک کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔
- سلووینیائی حکام سے ملاقاتوں کے بعد، بھارتی وفد نے سلووینیا کے معروف میڈیا اداروں کے ارکان سے بھی ملاقات کی، جس میں سرکردہ اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز شامل تھے۔ اس میڈیا تعامل میں وفد نے بھارت کے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت اور محتاط ردعمل کے ذریعے قومی اتحاد کے پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جسے سلووینیائی میڈیا نے بھرپورتوجہ دی۔
- وفد نے ہندوستان کے سفیر کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ میں حکومت ، تعلیمی اداروں ، کاروباری برادری ، تھنک ٹینکس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی تارکین وطن کے ممتاز اراکین کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔
- کل پارٹی وفد کے وسیع تر اجلاس کل بھی شہر لو بلیانا میں جاری رہیں گے، اس کے بعد وہ اپنے دورے کے اگلے مرحلے کے لیے روانہ ہوں گے۔
********
ش ح۔ت ف۔ ش ہ ب
U-1218
(Release ID: 2132264)