ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی  وزیر جناب گری راج سنگھ نے کپاس اور ایم ایم ایف پر ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ (ٹی جی) کی میٹنگ کی صدارت کی


کپاس کی پیداواری صلاحیت کا مشن ہندوستانی ٹیکسٹائل صنعت کو 2030 تک 350 بلین امریکی ڈالر کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرے گا: جناب  گری راج سنگھ

انضمام، اختراع، پیمانہ اور رفتار کو برآمداتی ترقی کے ستونوں کے طور پر شناخت کیا گیا: مرکزی وزیر

ملک ویڈ اپنی بہترین جسمانی اور حرارتی خصوصیات کی وجہ سے کسانوں کے لیے آمدنی اور صنعت کے لیے فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے

Posted On: 27 MAY 2025 8:37PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کپاس اور ایم ایم ایف پر ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) کی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ ۔ وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقدہ مذکورہ میٹنگ میں ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت محترمہ پبترا مارگریٹا اور ٹیکسٹائل سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ بھی موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں، جناب گری راج سنگھ نے کپاس کی پیداواری مشن پر روشنی ڈالی اور وزیر اعظم کےایف-5 ویژن کے مطابق کپاس کی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھانے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی پیداوار کو بڑھانے اور ویلیو چین کی تمام سطحوں پر فوائد حاصل کرنے کے لیے جدت اور تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ڈیٹا میپنگ پالیسی مداخلتوں کے لیے زیادہ ہدف اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر کو یقینی بنائے گی۔ اپنے خطاب میں مرکزی ٹیکسٹائل وزیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے  اپیل  کی کہ وہ صنعت کی طلب اور رسد کے اسپیکٹرم میں جامع فرق کا تجزیہ کریں۔

وزیرمملکت  محترمہ پبترا مارگریٹا نے صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ ویژن- 2030 کو حاصل کرنے کے لیے اکٹھے ہو کر کام کریں، کاشتکاری میں پائیداری کو اپنا کر کسانوں کو قیمتی منافع میں اضافہ کریں اور بہترین ٹیکنالوجی اور پروسیسنگ طریقوں کو اپنا کر صنعت کو اچھے معیار کی کپاس کی سپلائی میں اضافہ کریں۔

ٹیکسٹائل سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہیے اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں جس میں ویلیو چین میں انضمام اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا شامل ہے۔

صنعت کے رہنماؤں نے وزیر موصوف کے ویژن کا خیرمقدم کیا اور ٹیکنالوجی کو اپنانے، پائیدار ریشوں کو فروغ دینے اور کسانوں کی صنعت کی شراکت کو مضبوط بنانے میں حکومت کے فعال کردار  کو سراہا۔

میٹنگ میں ٹیکسٹائل، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارتوں، کامرس اینڈ انڈسٹریز، ٹیکسٹائل کمشنر کے دفتر، ٹیکسٹائل کمیٹی، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کی نمائندگی کی گئی۔

*******

ش ح۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.1175


(Release ID: 2131881)
Read this release in: English , Hindi