وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وٹ اماوس پر ہرت یوگ کا ملن: روایت اور فطرت کا جشن

Posted On: 27 MAY 2025 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی/ممبئی، 27 مئی 2025

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این)، پونے کے ذریعہ 26 مئی 2025 کو منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں روایتی وٹ اماوس تہوار کو وزارت آیوش کے ہرت یوگ پہل کے ساتھ شامل کیا گیا، جس نے یوگا کے شائقین اور فطرت سے محبت کرنے والوں دونوں کی توجہ حاصل کی۔ یہ تقریب، یوگا کے 11ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2025 کا حصہ ہے، جس میں برگد کے درخت یا وٹ ورکش (فکس بنگھالینسس) کی گہری ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 

برگد کے درخت کا جشن

برگد کا درخت ہندوستانی ثقافت میں ایک قابل احترام مقام رکھتا ہے جو لمبی عمر، حکمت اور روحانی ترقی کی علامت ہے۔ اس کے ماحولیاتی فوائد بہت گہرے ہیں جو سایہ، جنگلی حیات کے لیے مسکن کی پیشکش کرتے ہیں اور ہوا کو صاف کرنے میں معاون ہیں۔ پھر بھی، اس کا کردار ماحول سے پرے ہندوستان میں زندگی کے روحانی اور ثقافتی پہلوؤں کو چھونے تک پھیلا ہوا ہے۔

 

تقریب

26 مئی کو جنوب مغربی مانسون کی جلد آمد کے ساتھ پونے کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ اور مسلسل بارش نے پونے کے نسرگ گرام میں این آئی این کیمپس کے جوش و خروش کو کسی بھی طرح کم نہیں کیا۔ تقریب میں عملے، فیکلٹی، طلبا اور مختلف مدعو اسٹیک ہولڈروں کی شرکت اور شمولیت دیکھی گئی۔ ڈاکٹر ستیہ لکشمی، این آئی این کی ڈائرکٹر نے خطبہ استقبالیہ میں درختوں کی تعظیم کی روایت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اسے ہرت یوگ اور یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے وسیع تناظر سے جوڑ دیا۔ اس اقدام کا مقصد یوگا کے طریقوں کو ماحولیاتی شعور کے ساتھ جوڑنا ہے، جس سے فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ دیا جائے گا۔ آئی ڈی وائی-2025 کے تھیم ”یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ“ پر بات کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ یہ تقریب تھیم کا عملی مظاہرہ پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔

شرکا نے ایک علامتی تقریب میں حصہ لیا جس میں انھوں نے برگد کے درخت کو ہاتھ سے بنے ہوئے دھاگوں سے گھیرا اور اس کی حفاظت اور پرورش کا عہد لیا۔

بین الاقوامی نیچروپیتھی ایسوسی ایشن کے صدر اور تقریب کے مہمان خصوصی، جناب اننت برادر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی یوگا ڈے-2025 کے پیغام کو پھیلانے کے لیے وزارت آیوش کے اختراعی پروگراموں کی تعریف کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح اس طرح کے واقعات لوگوں کو یوگا کو ماحولیاتی تحفظ سے جوڑنے کی ترغیب دیتے ہیں اور اس طرح انفرادی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

 

ایک فکر انگیز عکاسی

ہرت یوگ پہل کے ذریعے وٹ اماوس کا جشن فطرت کے تحفظ اور یوگا کے درمیان گہرے تعلق کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ یہ ہمیں اس بات پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے کہ کس طرح قدیم روایات جدید ماحولیاتی طریقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ جب شرکاء نے برگد کی وسیع چھتری کے نیچے آم کے جوس کا لطف اٹھایا تو تقریب کا اختتام اپنے اور ماحول دونوں کی پرورش کے نئے عزم کے ساتھ ہوا۔

اس طرح کی مربوط تقریبات کو اپنا کر، آیوش کی وزارت ہندوستان کے ثقافتی ورثے کا احترام کرتی ہے، ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی ذمے داری کو بھی فروغ دیتی ہے اور پائیدار مستقبل کے لیے یوگا اور ماحولیاتی شعور کے درمیان ہم آہنگی تلاش کرنے کے لیے ہر ایک کو تحریک دیتی ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1161


(Release ID: 2131847)
Read this release in: English , Hindi