وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی  نے انکم ٹیکس ریٹرن(آئی ٹی آرز) فائل کرنے کی آخری تاریخ، جو کہ 31 جولائی 2025 تھی، بڑھا کر اب 15 ستمبر 2025 کر دی ہے

Posted On: 27 MAY 2025 6:13PM by PIB Delhi

مطلع کیا جاتا ہے کہ نوٹیفائیڈ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آرز) میں کیے گئے وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ اسسسمنٹ ایئر -262025کے لیے سسٹم کو مکمل طور پر تیار کرنے اور آئی ٹی آر یوٹیلٹیز کو نافذ کرنے کے لیے مناسب وقت درکار ہے، مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لہٰذا، ٹیکس دہندگان کو ایک آسان اور سہولت پذیر ریٹرن  داخل کرنے کا تجربہ فراہم کرنے کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 جولائی 2025کو مقرر کی گئی آئی ٹی آر فائل کرنے کی آخری تاریخ کو15 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا جائے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن علیحدہ طور پر جاری کیا جا رہا ہے۔

اسسسمنٹ ایئر 2025-26  کیلئے نوٹیفائیڈآئی ٹی آرمیں ڈھانچے اور مواد دونوں کی سطح پر نظر ثانی کی گئی ہے، جس کا مقصد تعمیل کو آسان بنانا، شفافیت کو فروغ دینا، اور درست رپورٹنگ کو ممکن بنانا ہے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے سسٹم کی ترقی، انضمام، اور یوٹیلٹیز کی جانچ کے لیے اضافی وقت درکار ہے۔مزید برآں، ٹی ڈی ایس  اسٹیٹمنٹس سے پیدا ہونے والے کریڈٹس، جنہیں31 مئی 2025 تک فائل کیا جانا ہے، کی جھلک جون کے اوائل میں ہی نظر آنے کی توقع ہے، جس سے آئی ٹی آر فائلنگ کے لیے دستیاب مؤثر مدت محدود ہو جاتی ہے، اگر توسیع نہ کی جاتی۔

یہ توسیع متعلقہ شراکت داروں کی طرف سے اٹھائی گئی تشویشات کو کم کرے گی اور تعمیل کے لیے مناسب وقت فراہم کرے گی، جس کے ذریعے ریٹرن فائلنگ کے عمل کی درستگی اور دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

****

ش ح۔ ع ح۔خ م

UN-NO-1150


(Release ID: 2131720)