وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے رکن پارلیمنٹ   عزت مآب جناب سنجے کمار جھا کی قیادت میں آل پارٹی  وفد کا جاپان دورہ، 24-22 مئی 2025

Posted On: 22 MAY 2025 3:14PM by PIB Delhi

آل پارٹی وفد کی قیادت عزت مآب جناب سنجے کمار جھا، معزز ممبر پارلیمنٹ، ہندوستان، 24-22 مئی 2025 تک جاپان کا دورہ کر رہے ہیں۔

آج وفد جاپان کے وزیر خارجہ جناب تاکیشی ایوایا سے ملاقات کی۔

سب سے پہلے عزت مآب جناب تاکیشی ایویا نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے تئیں دلی تعزیت کا اظہارکیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا ظاہر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور جاپان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان اور دنیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

عزت مآب  جناب سنجے کمار جھا نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ترقی اور امن کو درہم برہم کرنے کی مذموم کوشش تھی۔ آپریشن سندور کے ذریعے، بھارت نے حملے کا درست، تیر بہ ہدف، متناسب اور محدو د کارروائی کی گئی۔

عزت مآب جناب سنجے کمار جھا نے مزید کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے تئیں قطعی نہ برداشت کرنے کا نقطۂ نظر رکھتا ہے اور وہ دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں میں فرق نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاپان کی حمایت کی درخواست کی اور اس تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 25 اپریل 2025 کے پریس بیان کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا جس میں دہشت گردی کے اس قابل مذمت فعل کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

عزت مآب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں جاپان کی حمایت کا اعادہ کیا اور ہندوستان کی طرف سے دکھائے گئے تحمل کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

بعد میں وفد نے جاپان کے سابق وزیراعظم اورلبرل پارٹی کے نائب سربراہ اور جاپان بھارت ایسوسی ایشن  چیئرمین عزت مآب جناب یوشی ہیدے سوگا اور جاپان کی قومی سلامتی سے متعلق   ایوان نمائندگان  کمیٹی کے سربراہ عزت مآب جناب تاکاشی اینڈو سےملاقات کی۔

ملاقات کے دوران  وفد نے ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے پختہ عزم سے آگاہ کیا۔ عزت مآب یوشے ہیدے سوگا اور جناب تاکاشی اینڈو نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی حمایت کرنے کے جاپان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید برآں، وفد نے سرکردہ جاپانی تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دہشت گردی پر ہندوستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی سے آگاہ کیا۔ بات چیت کےدوران شرکاء نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔  بات چیت کے دوران عزت مآب جناب سنجے کمار جھا نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان  ہر ایک ہندوستانی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے اور سرحد پار دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفد نے ٹوکیو کے ایڈوگاوا میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت بھی نذرکئے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.1093

 


(Release ID: 2131257)
Read this release in: English , Hindi