وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ کنیموزی کروناندھی کی قیادت میں آل پارٹی وفد کا روسی فیڈریشن کا دورہ | 24 مئی 2025

Posted On: 24 MAY 2025 3:21PM by PIB Delhi

اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) محترمہ کنیموزی کروناندھی کی قیادت میں آل پارٹی وفد نے 24-23 مئی کو مختلف تھنک ٹینکس، اکیڈمی کے ارکان اور صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ مصروفیات وفد کے مینڈیٹ کے مطابق دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ہندوستان کے متحدہ عزم اور دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کر نےکے نقطہ نظر کو پیش کرنا تھیں۔

2. رواں ماہ کی 23 تاریخ  کی شام کو انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز (آئی ایم ای ایم او)، ہائر اسکول آف اکنامکس (ایچ ایس ای)، رشین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آر آئی ایس ایس)، والڈائی ڈسکشن کلب اور رشین انٹرنیشنل افیئرز کونسل (آر آئی اے سی) کے اسکالرز اور ماہرین کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ بات چیت  میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی میں ریاستی عناصر کی شمولیت سے لاحق خطرات ، خاص طور پر زمینی حقائق سے پردہ پوشی کرنے کے لئے غلط معلومات کا سہارالئے جانے پر توجہ دلائی گئی۔فریقین  نے انسداد دہشت گردی کی تحقیق، تزویراتی دور اندیشی اور بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار میں تعاون کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی اور روسی اداروں کے درمیان زیادہ علمی روابط  کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

3.وفد نے 24 مئی کوٹی اے ایس ایس، کومرسینٹ، ویڈوموستی،آربی سی، اِزویسٹیا، آر آئی اے نواوستی، آر ٹی اوراسپوتنک جیسے نامور روسی صحافیوں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کی۔ ہندوستانی وفد نے بین ملکی  دہشت گرد گروہوں کی جانب سے اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں پر روشنی ڈالی، جس میں تشدد پھیلانے کے لیے عام لوگوں کو ڈھال بنانا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے۔ مزید، وفد نے سلیکٹیو سائلنس، دہشت گردی کے بیانیے کی سیاست کرنے اور ریاستی پشت پناہی میں پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کی ضرورت پر توجہ دلائی۔ سرحد پار دہشت گردانہ حملوں کے لئے جوابدہی کے ہندوستان کے مطالبے کو مضبوطی سے دہرایا گیا۔

4. وفد نے بین الاقوامی شراکت داروں، خاص طور پر اسٹریٹجک اور میڈیا کمیونٹیز، دہشت گردی کے خلاف اصولی، مستقل اور مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت کو حساس بنانے کے لیے ہندوستان کی سفارتی کوششوں کو تقویت دی۔

5. ہندوستان اور روس کے درمیان آپسی اعتماد اور وقت کی کسوٹی پر مبنی تعلقات  ہیں، جو ان کی خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے اور 23-24 مئی کو روسی ممبران پارلیمنٹ، عہدیداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ آل پارٹی وفد کی ان مصروفیات نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم  کیا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.1090

 


(Release ID: 2131245)
Read this release in: English , Hindi