وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آل -پارٹی پارلیمانی وفدریپبلک کوریا پہنچا

Posted On: 24 MAY 2025 4:00PM by PIB Delhi

رکن پارلیمنٹ جناب سنجے کمار جھا کی قیادت میں آل پارٹی پارلیمانی وفد آج سیئول پہنچا۔ یہ دورہ حکومتِ ہند کی خطے کے ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ’آپریشن سندور‘ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ دورہ، جو 24 سے 26 مئی 2025 تک جاری رہے گا، بھارت کے اصولی اور پُرعزم مؤقف  کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کے خلاف زیرو ٹالرینس (عدم برداشت) کی پالیسی  کو مزید تقویت دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

2. وفد درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے:

  1. جناب سنجے کمار جھا (لیڈر)،رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا
  2. محترمہ اپراجیتا سارنگی،رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا
  3. جناب ابھیشیک بنرجی،رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا
  4.  جناب برج لال، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا
  5. جناب جان برٹاس، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا
  6. جناب پردان باروہ، رکن پارلیمنٹ، لوک سبھا
  7. ڈاکٹر ہیمانگ جوشی، رکن  پارلیمنٹ، لوک سبھا
  8. جناب سلمان خورشید، سابق وزیر خارجہ
  9. اے ایم بی موہن کمار، فرانس اور بحرین میں ہندوستان کے سابق سفیر

اپنے دورے کے دوران، وفد جمہوریہ کوریا (ریپبلک آف کوریا) کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، نیشنل اسمبلی کے معزز ارکان اور ممتاز تھنک ٹینکس و میڈیا کے سینئر نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

--------------------------

ش ح۔  ش ت۔ص ج

UN-NO-1089


(Release ID: 2131244)
Read this release in: English , Hindi