سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج چھتر پور (مدھیہ پردیش) میں صفائی ملازمین کو اعزاز دینے کے لیے 'نمستے یوجنا' پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک خصوصی پروگرام کی صدارت کی
Posted On:
25 MAY 2025 7:12PM by PIB Delhi
پچیس مئی 2025 کو، چھتر پور (مدھیہ پردیش) میں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی مرکزی وزارت کے ذریعے نیشنل میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم ایکشن پلان (نماسٹی) پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد صفائی کے کام میں مصروف کارکنوں کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، تاکہ انھیں محفوظ، باوقار اور پائیدار روزی روٹی حاصل ہوسکے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا۔ انہیں سوچھتا سفیر بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے موجود تمام معزز مہمانوں کو یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت سب کے ساتھ ساتھ چلنے، سب کی ترقی اور ترقی یافتہ ہندوستان میں سب کی شراکت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
پروگرام کی نمایاں خصوصیات درج ذیل تھیں۔
- سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیو) میں پی پی ای کٹس کی تقسیم۔
- نمستے اسکیم کے تحت ای آر ایس یو حفاظتی سامان میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرنا۔
پروگرام کے دوران، وزیر نے سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز (SSWs) کو علامتی بنیادوں پر 17 پی پی ای کٹس تقسیم کیں۔ نمستے اسکیم کے تحت چھتر پور میونسپل کارپوریشن کو ای آر ایس یو حفاظتی سامان سونپا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر نے پروگرام کے دوران صفائی کے کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے اس عوامی حساسیت کے پروگرام میں حصہ لینے اور اس سماجی تبدیلی کا حصہ بننے کے لئے میڈیا کے نمائندوں، سماجی تنظیموں اور شہریوں کی سراہنا کی۔


*****
U.No:1079
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2131205)