ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے صنعت کے نمائندوں اور سمرتھ کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی


اسکیم کے تحت 4.32 لاکھ استفادہ کنندگان کو ہنر فراہم کیا گیا (74 فیصد ملازم)

اٹھاسی فیصد سے زیادہ استفادہ کنندگان خواتین ہیں

Posted On: 23 MAY 2025 7:43PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج سمرتھ اسکیم کے تحت صنعتی شراکت داروں اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے سمرتھ اسکیم کے تحت ہینڈ لوم، دستکاری، جوٹ اور ریشم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور استفادہ کنندگان نے انھیں حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے جس سے ان کا روزگار مضبوط ہو رہا ہے۔ بات چیت کے دوران استفادہ کنندگان اور صنعت کے شراکت داروں نے مرکزی وزیر سے اسکیم کے اثرات اور کامیابی کی کہانیاں بیان کیں۔

 

مرکزی وزیر نے روزگار پیدا کرنے والے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک کے طور پر ہندوستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی سمرتھ اسکیم سمیت مختلف اسکیموں کے ذریعے انھیں فراہم کیے جانے والے فوائد پر روشنی ڈالی۔ بات چیت کے دوران صنعت کے نمائندوں نے سمرتھ اسکیم کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات پیش کیے جن میں در پیش چیلنج، ترقی کی صلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے دستیاب مواقع شامل ہیں۔

سمرتھ اسکیم کے تحت اب تک 4.32 لاکھ استفادہ کنندگان کو تربیت دی گئی ہے، 3.20 لاکھ نے 88 فیصد خواتین کے ساتھ تقرری حاصل کی ہے۔ خواتین کو ٹیکسٹائل کی پیداوار، دستکاری اور اختراعات میں با اختیار بنا کر، یہ اسکیم صنفی شمولیت سمیت ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ اسکیم پورے ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہے جس سے ہنر مندی کی ترقی کو جموں و کشمیر سے لے کر انڈمان اور نیکوبار جزائر تک قابل رسائی بنایا گیا ہے۔

سمرتھ - ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم ایک طلب پر مبنی، تقرری پر مبنی اسکیم ہے جو افرادی قوت کو با اختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ سمرتھ کا مقصد اسپننگ اور ویونگ کو چھوڑ کر ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کرتے ہوئے منظم ٹیکسٹائل کی حوصلہ افزائی کرنا اور متعلقہ شعبوں میں ملازمتیں پیدا کرنے میں صنعت کی کوششوں کو ترغیب دینا اور اس کی تکمیل کرنا ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع

 U: 1047


(Release ID: 2130927)
Read this release in: English , Hindi