وزارت دفاع
سینتالسویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کے افسران اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوئے
Posted On:
23 MAY 2025 4:46PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ کے ٹیسٹ پائلٹ اسکول کے باوقار 47ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کا اختتام 23 مئی 2025 کو بنگلورو میں واقع ایئرکرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ(اے ایس ٹی ای) میں ایک رسمی اختتامی تقریب ’سُرانجن داس ڈنر’ کے ساتھ ہوا۔
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے کامیاب افسران کو اسناد اور نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افسران کو ٹرافیاں پیش کیں۔ انہوں نے اس سخت اور منفرد کورس کے دوران افسران کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔ فلائٹ ٹیسٹ کورس اپنی 48 ہفتوں کی سخت تربیت کے لیے مشہور ہے۔ یہ جدیدہوائی پلیٹ فارمز اور نظاموں کے لیے ملک کی فلائٹ ٹیسٹنگ صلاحیت کو فروغ دینے سمت میں ایک بنیاد ہے۔
اپنے خطاب میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ٹیسٹ فلائنگ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، جو ایک خصوصی شعبہ ہے اور اس میں پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور خدمت سے وابستگی کے اعلیٰ ترین معیار درکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے خود انحصاری کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے جدید ترقیاتی منصوبوں جیسے کہ ایڈوانسڈ میڈیم کومبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) اور ایل سی اے مارک-II کے ذریعے ملک میں تیار ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ درستگی اور اعلیٰ کارکردگی جیسے بنیادی اقدار کو اپنائے رکھیں، جو ایک ساشکست(مضبوط)، سکشم(قابل) اور آتم نربھر بھارت(خود انحصار) کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہیں۔
بہترین آل راؤنڈ طالب علمٹسٹ پائلٹ کو دی جانے والی باوقارسُرانجن داس ٹرافی’’ اسکواڈرن لیڈر ایس بھاردواج کو دی گئی، جبکہ پرواز کے تجزیے میں بہترین طالب علم ٹیسٹ پائلٹ کو دی جانے والی‘چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی’ اسکواڈرن لیڈر اجے ترپاٹھی کو عطا کی گئی۔بہترین آل راؤنڈ طالب علم فلائٹ ٹیسٹ انجینئر کے لیے ‘مہاراجہ ہنومنت سنگھ تلوار’ اسکواڈرن لیڈر سُبھرجیوتی پال کو دی گئی۔پرواز کے تجزیے میں بہترین طالب علم ٹیسٹ انجینئرکو دی جانے والی‘ ڈنلپ ٹرافی’ ونگ کمانڈر اشونی سنگھ کو دی گئی۔
گراؤنڈ مضامین میں بہترین طالب علم کو دی جانے والی‘کپل بھارگو ٹرافی’ میجر کوستبھ کونٹےکو عطا کی گئی۔
6945.JPG)
T4R9.JPG)
5N9U.JPG)
60Q7.JPG)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ن۔ش ہ ب)
U. No. 1031
(Release ID: 2130806)