زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرے گی


کانفرنس کا موضوع:‘‘عمل کے لیے اجتماع: وکست بھارت@2047 کے لیے زرعی تحقیق، تعلیم اور توسیع کی تشکیل’’

Posted On: 19 MAY 2025 6:40PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر )20مئی 2025 کو بھارت رتن سی۔ سبرامنیم آڈیٹوریم، این اے ایس سی کمپلیکس، پُسا کیمپس، نئی دہلی میں زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور آئی سی اے آر اداروں کے ڈائریکٹرز کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘عمل کے لیے اجتماع: وِکست بھارت@2047 کے لیے زرعی تحقیق، تعلیم اور توسیع کی تشکیل’’۔ یہ موقع اہم پالیسی سازوں، فکری رہنماؤں اور تعلیمی ماہرین کو ایک ساتھ لائے گا تاکہ بھارت کے زرعی جدت طرازی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اسٹریٹیجک اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وزیر برائے زراعت و کسانوں کی بہبود جناب شیوراج سنگھ چوہان کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور بھارت کی طویل مدتی ترقی کے لیے قومی زرعی تحقیقاتی نظام (این اے آر ایس ) کے نئے تصور پر ایک اعلیٰ سطحی پینل کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر برائے ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری صنعت، جناب راجیورنجن سنگھ المعروف للن سنگھ، اور وزیر مملکت برائے زراعت و کسانوں کی بہبود جناب بھاگیرتھ چودھری بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس تین اہم اجلاسوں پر مشتمل ہوگی:

• پینل مباحثہ اول: وِکسِت بھارت@2047 کے لیے نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سسٹم (این اے آر ایس ) کا نیا تصور

• پینل مباحثہ دوم: زرعی تعلیم کی بحالی

• ماہرین کا اجلاس: تحقیق، تعلیم، اور توسیع کے انضمام کے لیے حکمت عملی کے نکات

ممتاز ماہرین، جن میں نیتی آیوگ کے ارکان، آئی سی اے آر کے سابق ڈائریکٹر جنرلز، وائس چانسلرز، اور مختلف سائنسی شعبوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز بھارت کی زرعی صلاحیتوں کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن سے ہم آہنگ کرنے پر اپنا نقطۂ نظر پیش  کریں گے۔ دن کا اختتام اہم سفارشات کی پیشکش اور وزیر زراعت کی صدارت میں اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوگا۔

***

ش ح۔ ش آ۔م ر

Uno-911


(Release ID: 2129719)
Read this release in: English , Hindi