بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن آف انڈیانے بہار، ہریانہ اور قومی دارالحکومت دہلی کے علاقائی سطح کے انتخابی افسران کے نئے بیچ کے لیے صلاحیت سازی کا پروگرام شروع کیا
Posted On:
14 MAY 2025 5:20PM by PIB Delhi
بھارت کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانییش کمار نے آج نئی دہلی میں واقع انڈین انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) میں ہریانہ اور دہلی کے بوتھ لیول افسران (بی ایل او ایس )، بی ایل او نگران کاروں، اور انتخابی رجسٹریشن افسران (ای آر او ایس ) کے لیے دو روزہ صلاحیت سازی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔
2. تربیتی پروگرام میں کل 371 نچلی سطح کے انتخابی افسران (بہار سے 306 بی ایل او ؛ ہریانہ سے 30 ای آر او اور بی ایل او سپروائزر ؛ این سی ٹی دہلی سے 35 ای آر او اور بی ایل او سپروائزر) حصہ لے رہے ہیں ۔ نئی دہلی میں ای سی آئی کے ذریعے گزشتہ دو مہینوں میں موجودہ بیچ سمیت 2600 سے زائد علاقائی افسران کو تربیت دی گئی ہے ۔
3. اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر جناب گیانییش کمار نے کہا کہ بی ایل او ایس کو جلد ہی معیاری شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے تاکہ گھر گھر جا کر تصدیق کے دوران ان کا کام آسان ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرکاء اپنے اپنے ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں میں دیگر بی ایل او ایس کو تربیت دیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ انہیں عوامی نمائندگی ایکٹ 1950، ووٹر رجسٹریشن قواعد 1960، انتخابی کارروائی کے قواعد 1961، اور وقتاً فوقتاً ای ایس آئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے کام کرنا ہوگا۔
4. اس تربیت کا مقصد خاص طور پر ووٹر رجسٹریشن، فارم کی ہینڈلنگ، اور انتخابی عمل کے زمینی سطح پر نفاذ کے شعبوں میں شرکاء کی عملی سمجھ کو بڑھانا ہے۔ شرکاء کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کی دفعہ 24(اے ) کے تحت ڈی ایم/ضلع کلکٹر/ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور دفعہ 24(بی ) کے تحت ریاست/مرکزی زیر انتظام علاقے کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) کے ساتھ شائع شدہ آخری ووٹر فہرست کے خلاف پہلی اور دوسری اپیل کے ضوابط سے واقف کروایا جائے گا۔
5. یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6 سے 10 جنوری 2025 تک مکمل کیے گئے خصوصی خلاصہ ترمیمی(نظر ثانی ) (ایس ایس آر) عمل کے بعد بہار، ہریانہ اور دہلی سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی تھی۔
6. پروگرام کے نصاب میں انٹرایکٹو سیشن، رول پلے، گھر گھر جا کر سروے، کیس اسٹڈیز، اور فارم 6، 7 اور 8 بھرنے کی عملی مشق شامل ہے۔ اس کے علاوہ، شرکاء کو ووٹر ہیلپ لائن ایپ (ای ایچ اے) اور آئی ٹی ٹولز پر عملی تربیت دی جائے گی۔ افسران کو ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے تکنیکی مظاہرے اور مَوک پول سمیت تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
********
ش ح۔ش آ ۔ن ع
(U: 783)
(Release ID: 2128725)