الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کابینہ نے اتر پردیش میں سیمی کنڈکٹر یونٹ کے قیام کو منظوری دی
سیمی کنڈکٹر مشن: پیہم رواں
Posted On:
14 MAY 2025 3:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آج انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت مزید ایک سیمی کنڈکٹر یونٹ کے قیام کو منظوری دی گئی۔
پہلے سے ہی پانچ سیمی کنڈکٹر یونٹس تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس چھٹے یونٹ کے ساتھ ، ہندوستان اسٹریٹجک طور پر اہم سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کو ترقی دینے کے اپنے سفر میں پیہم رواں دواں ہے ۔
آج منظور شدہ یونٹ کی تعمیر ایچ سی ایل اور فاکسکون کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ ایچ سی ایل کی ہارڈ ویئر تیار کرنے اور تیار ترقی دینے کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ فاکسکون الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں عالمی سطح کی بڑی کمپنی ہے ۔ وہ دونوں ساتھ مل کر جیور ہوائی اڈے کے قریب جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی یا وائی ای آئی ڈی اے میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ کی تعمیر کریں گی۔
اس پلانٹ میں موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، آٹوموبائل ، پی سی اور ڈسپلے والے بے شمار دیگر آلات کے لیے ڈسپلے ڈرائیور چپس تیار کی جائیں گی۔
پلانٹ کو ہر ماہ 20,000 ویفرز کی مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ڈیزائن آؤٹ پٹ کی صلاحیت ماہانہ 36 ملین یونٹ ہے ۔
سیمی کنڈکٹر کی صنعت اب پورے ملک میں قائم ہورہی ہے ۔ ملک بھر کی متعددریاستوں میں ڈیزائن کی عالمی معیار کی سہولیات قائم ہوئی ہیں ۔ ریاستی حکومتیں ڈیزائن فرموں کو بھرپور طریقے سے حمایت دے رہی ہیں ۔
270 تعلیمی اداروں اور 70 اسٹارٹ اپس کے طلبہ اور کاروباری افراد نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے عالمی معیار کی جدید ترین ڈیزائن ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے ہیں ۔ ان تعلیمی اداروں کے ماہرین اورطلبہ کے ذریعے تیار کردہ 20 مصنوعات کو ایس سی ایل موہالی کے ذریعےشروع کیا گیاہے ۔
آج منظور شدہ نئی سیمی کنڈکٹر یونٹ میں3,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
سیمی کنڈکٹر کی تعمیر کے سفر میں ملک کے قدم آگے بڑھانے کے ساتھ ، ماحولیاتی نظام کے شراکت داروں نے بھی ہندوستان میں اپنی سہولیات قائم کی ہیں۔ اپلائیڈ میٹریلز اور لام ریسرچ دو سب سے بڑے آلات بنانے والےادارے ہیں۔ اب ہندوستان میں دونوں کی موجودگی ہے۔ میرک، لنڈے ، ایئر لیکویڈ ، آئنوکس اور بہت سے دوسرے گیس اور کیمیائی سپلائرز ہماری سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی میں شامل ہونےکے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔
ہندوستان کے اندر لیپ ٹاپ، موبائل فون، سرور، طبی آلات، پاور الیکٹرانکس، دفاعی آلات اور کنزیومر الیکٹرانکس کی مینوفیکچرنگ میں تیزی سے ترقی کے ساتھ سیمی کنڈکٹر کی مانگ میں اضافے کے تناظر میں، اس نئی یونٹ سےوزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی تائید میں مزید اضافہ ہوگا۔
***
ش ح۔م ش ع۔ ش ہ ب
U-777
(Release ID: 2128632)