وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 آئی آئی ایف سی ایل  نے مالی سال 2024-25 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ 51,124 کروڑ روپے کی منظوری اور 28,501 کروڑ روپے کی تقسیم کے ساتھ مسلسل پانچویں سال ریکارڈ کارکردگی کا اندراج


آئی آئی ایف سی ایل  نے سالانہ منظوری اور تقسیم میں ~21 فیصد اور ~28فیصد کی سالانہ نمو ریکارڈ کی

31 مارچ 2025 تک سی آر اے آر 23.44  فیصد تھا، جو کہ ریگولیٹری تقاضوں سے کافی اوپر ہے اور آئی آئی ایف سی ایل کی مضبوط مالی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے

Posted On: 09 MAY 2025 8:40PM by PIB Delhi

آئی آئی ایف سی ایل  نے مالی سال 25-2024 کے دوران بالترتیب 42,309 کروڑ روپے اور 22,356 کروڑ روپے کے پچھلے سالوں کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بالترتیب ~ 28 فیصد اور ~ 28فیصد کی سالانہ نمو درج کرتے ہوئے بالترتیب 51,124 کروڑ اور 28,501 کروڑ روپے کی اپنی اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ منظوری اور تقسیم ریکارڈ کی۔

31 مارچ 2025 تک مجموعی منظوری اور ادائیگیاں بالترتیب 3.06 لاکھ کروڑ اور 1.56 لاکھ کروڑ روپے تھیں، جن میں سے ~ 55فیصد مجموعی منظوری اور تقسیم گزشتہ پانچ سالوں میں حاصل کی گئیں۔ 31 مارچ 2025 تک آئی آئی ایف سی ایل کی مجموعی منظوری اور ادائیگیاں بالترتیب ~ 3.53 لاکھ کروڑ اور ~ 1.79 لاکھ کروڑ روپے تھیں۔

ڈاکٹر پی آر جے شنکر، منیجنگ ڈائریکٹر، انڈیا انفرااسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل) نے کل لگاتار پانچویں سال کمپنی کی ہمہ وقتی اعلیٰ کارکردگی کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/019FE3.jpg

اب تک کے سب سے زیادہ منافع کےاعداد وشمار

آئی آئی ایف سی ایل نے 2,776 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ منافع ٹیکس سے پہلے (پی بی ٹی) ریکارڈ کیا، جو پچھلے سال کے 2,029 کروڑ روپے کے پی بی ٹی کے مقابلے میں ~37فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 25-2024 میں ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) پچھلے سال کے مقابلے میں ~ 39 فیصد بڑھ کر 2,165 کروڑ روپے ہو گیا (مالی سال24-2023 میں 1,552 کروڑ روپے سے زیادہ)، جو پی اے ٹی مالی سال 20-2019

 سے ~ 42 گنا زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02OFO0.jpg

اضافہ شدہ خالص مالیت

کمپنی کی مالیت مالی سال 25-2024 میں ~ 15فیصد بڑھ کر 16,395 کروڑ روپے ہو گئی (24-2023 میں 14,266 کروڑ روپے سے ~59فیصد اور مالی سال 20-2019 میں 10,306 کروڑ روپے)،  جس کے سبب آئی آئی ایف سی ایل کی اعلیٰ پرانے پروجیکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

معیار کے ساتھ ترقی

31 مارچ 2025 تک، آئی آئی ایف سی ایل مجموعی این پی اے تناسب میں نمایاں کمی کے ساتھ 1.11 فیصد (گزشتہ سال میں 1.61فیصد سے کم ہو کر اور 31 مارچ 2020 تک 19.70 فیصد) کے ساتھ اپنے اثاثہ جات کے معیار کو بہتر بنانے میں کامیاب رہا اور نیٹ این پی اے کا تناسب 0.35 فیصد پر آگیا، جو پچھلے سال (46 فیصد سے کم ہو گیا جو مارچ 2020 تک 9.75 فیصد تھا)۔  آئی آئی ایف سی ایل کے بیرونی طور پر‘ اے‘اور اس سے اوپر کی درجہ بندی والے اثاثوں کا تناسب 31 مارچ 2025 تک بڑھ کر ~93 فیصد ہو گیا (مارچ 2024 تک ~88 فیصد اور مارچ 2020 میں ~43 فیصد)،  جوکمپنی کے اثاثوں کے معیار میں مسلسل بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ 31 مارچ 2025 تک آئی آئی ایف سی ایل کا کیپٹل ٹو رسک ویٹڈ اثاثہ جات ( سی آر اے آر) 23.44 فیصد پرقائم تھا، جو انظباطی اصولوں سے بہت زیادہ تھا۔

لون پورٹ فولیو میں اضافہ

کمپنی نے مالی سال 24-2023 میں 51,017 کروڑ روپے کے مقابلے میں مالی سال 25-2024 میں اپنے اسٹینڈ پورٹ فولیو میں ~ 37 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا جو 69,904 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

بانڈز اور انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹز میں آئی آئی ایف سی ایل کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے طویل مدتی قرض کے فنانس کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے، آئی آئی ایف سی ایل نے مالی سال 22-2021 میں انفرااسٹرکچر بانڈز اور انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹز میں سرمایہ کاری کی۔ تب سےکمپنی نے 31 مارچ 2025 تک بالترتیب 29,102 کروڑ روپے اور 14,220 کروڑ روپے کے بانڈز اور انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹز میں سرمایہ کاری کے ساتھ خاطر خواہ ترقی درج کی ہے۔

آئی آئی ایف سی ایل کی کارکردگی کا خاکہ

 

کروڑ روپے میں اعداد و شمار

تفصیلات

مالی سال 20

مالی سال 21

مالی سال 22

مالی سال 23

مالی سال 24

مالی سال 25

سالانہ منظوریاں

9,337

20,892

25,120

29,171

42,309

51,124

سالانہ ادائیگیاں

6,015

9,460

10,445

13,826

22,356

28,501

ٹیکس سے پہلے منافع(پی بی ٹی)

-291

315

590

1,277

2,029

2,776

ٹیکس کے بعد منافع(پی اے ٹی)

51

285

514

1,076

1,552

2,165

مجموعی این پی اے تناسب

19.70%

13.90%

9.22%

4.76%

1.61%

1.11%

نیٹ این پی اے تناسب

9.75%

5.39%

3.65%

1.41%

0.46%

0.35%

کل اثاثے

52,147

55,525

56,964

59,485

65,493

81,572

نیٹ ورتھ

10,306

10,654

11,737

12,878

14,266

16,395

 خالص مالیت (اےاور اس سے اوپر)

43%

54%

64%

72%

88%

93%

پروویژن کوریج کا تناسب

50.51%

61.24%

62.75%

70.48%

71.53%

68.71%

بقایا قرضہ درجات

33,627

36,689

39,352

42,271

51,017

69,904

 

آئی آئی ایف سی ایل کے بارے میں

آئی آئی ایف سی ایل ایک سرکاری ملکیت والا مالیاتی ادارہ ہے جو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی طویل مدتی مالیاتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ اہل بنیادی ڈھانچے کے ذیلی شعبوں اور مصنوعات کی پیشکشوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متنوع پبلک سیکٹر انفرااسٹرکچر قرض دہندگان میں سے ایک ہے۔ آئی آئی ایف سی ایل ہندوستان میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے مقصد سے مختلف فورمز کے ذریعے حکومت کو بنیادی ڈھانچے کی مالی اعانت کے شعبے میں پالیسی ان پٹ فراہم کرنے میں بھی سرگرم ہے۔

****

ش ح۔ش ب۔ش ت

U NO: 740


(Release ID: 2128357)
Read this release in: English , Hindi