دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کل رائے پور میں مرکزی اسکیموں کا جائزہ لیں گے
دوپہر میں امبیکاپور میں منعقد 'مور آواس مور ادھیکار' پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت مستحقین کو 51,000 نئے گھر سونپے جائیں گے
وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت دیہی گھروں کے مستفیدین کو چابیاں سونپیں گے
Posted On:
12 MAY 2025 8:55PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 13 مئی کو رائے پور میں چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے مرکزی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیں گے۔
جناب چوہان نیا رائے پور سکریٹریٹ میں مرکزی اسکیموں کا جائزہ لیں گے۔ اس سے پہلے جناب چوہان سکریٹریٹ کے احاطے میں ایک پودا لگائیں گے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان امبیکاپور جائیں گے۔
"مور آواس مورادھیکار" پروگرام
مرکزی وزیر جناب چوہان امبیکاپور کے پی جی کالج گراؤنڈ میں منعقدہ "مور آواس مور ادھیکار" پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران مہمان خصوصی جناب چوہان وزیراعظم آواس یوجنا گرامین اور پی ایم جن من کے استفادہ کنندگان کو چابیاں دیں گے۔ وہ ان مستفیدین کے لئے بھومی پوجن کی تقریب بھی انجام دیں گے جو اپنی رہائش کی تعمیر شروع کر رہے ہیں اور منظوری کے خطوط سونپیں گے۔
گرہ پرویش تقریب
مرکزی وزیر جناب چوہان وزیر اعظم آواس یوجنا کے 51,000 نئے مستفیدین کے لیے گرہ پرویش تقریب کی سہولت فراہم کریں گے۔ سیلف ہیلپ گروپ کے ممبران اور لکھ پتی دیدیاں جنہوں نے نمایاں کام کیا ہے انہیں بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
پروگرام کی تفصیلات
اس پروگرام کی صدارت وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کریں گے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب توکھن ساہو، نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے شرما، نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ وزیر خزانہ جناب او پی چودھری، وزیر زراعت جناب رام وچار نیتم، صحت عامہ، خاندانی بہبود اور طبی تعلیم کے وزیر جناب شیام بہاری جیسوال، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ لکشمی راجواڑے اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
***
ش ح۔ ع و۔ ع ر
U.NO.734
(Release ID: 2128325)
Visitor Counter : 7