لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے گرو دیو رابندرناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 09 MAY 2025 8:48PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمویدھان سدن کے سینٹرل ہال میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران، سکریٹری جنرل، لوک سبھا، جناب اُتپل کمار سنگھ، سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا، جناب پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی اس موقع پر گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ، گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے ہندوستان کی ثقافتی اور ادبی میدان میں ایک لازوال میراث چھوڑی ہے۔ ان کے کاموں نے ہندوستانی عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا اور ان کی دو اہم تخلیقات، ‘‘جنا گنا من’’ اور ‘‘امر شونر بنگلہ’’ بالترتیب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے قومی ترانے ہیں۔

گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر جو سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں آویزاں ہے جناب اتل بوس  اس مصور تھے اور اس کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے 12 ستمبر 1958 کو کی تھی۔

 

****

 

ش ح۔ش ب۔ش ت

U NO: 735


(Release ID: 2128323) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी