لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے پنڈت موتی لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
06 MAY 2025 2:59PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش پر ان کی تصویر پرگلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور دیگر معززین نے بھی گلہائے عقیدت نذر کئے۔
پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدرجمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو سمویدھان سدن (اس وقت کاپارلیمنٹ ہاؤس) کے سینٹرل ہال میں کی تھی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.690
(Release ID: 2127857)
Visitor Counter : 5