زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میڈیسنل پلانٹ سیکٹر میں ادویاتی پودوں کو فروغ دینے کے لئےاسٹیک ہولڈر مشاورت

Posted On: 05 MAY 2025 9:42PM by PIB Delhi

ملک بھر میں ادویاتی پودوں کی کھیتی او ر اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے پیر کے روز نئی دہلی میں واقع کرشی بھون میں محکمہ برائے   بہبود زراعت و کسان کے سکریٹری ، وزارت زراعت و کسان بہبود اور وزارت آیوش  کے سکریٹری کی شریک صدارت میں اسٹیک ہولڈرز مفاد کے لئے مشاورت کا اہتمام کیا گیا،جس میں وزارت زراعت و بہبود کسان ، وزارت آیوش ، وزارت  فوڈ پروسیسنگ، نیشنل پلانٹ میڈیسنل بورڈ(این پی ایم بی)، ریاستی باغبانی مشن(ایس ایم ایس)، ریاستی میڈیسنل پلانٹ بورڈز، آئی سی اے آر، اسٹیٹ میڈیسنل بورڈ ز، پروگریسیو فارمرز  سمیت میڈیسنل پلانٹ انڈسٹری کے سرکردہ  شخصیات کی شرکت دیکھی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000602358QYMP.jpg

اپنے ابتدائی کلمات میں جناب  دیویش چترویدی، سکریٹری زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے روشنی ڈالی کہ  ادویات  کے پودوں کی گھریلو پیداوار کو بین ریاستی تجارت اور ادویاتی پودوں کی برآمد ات کے طور پر بڑھا ئے جانے  کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے وزارت آیوش اور زراعت کے محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور ریاستی میڈیسنل پلانٹ بورڈ کے ساتھ تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ قومی سطح پر دواؤں کے پودوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ باغبانی کی مربوط ترقی و فروغ (ایم آئی ڈی ایچ) اسکیم، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے تحت اہم ادویات  کے پودوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادویاتی پودوں کی کاشت کے لیے ایک ‘مشن موڈ پروگرام ’کی ضرورت ہے، جس میں کاشت کے اچھے طریقوں، موثر تکنیکوں وغیرہ کی نشاندہی کی جائے، جس سے اس شعبہ کی ترقی و فروغ میں مدد ملے گی۔

آیوش کی وزارت  کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچانے روشنی ڈالی کہ اس شعبہ میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ آیوش مینوفیکچرنگ سیکٹر نے  گزشتہ  10  برسوں  میں 8 گنا ترقی کی ہے اور اس میں برآمدات کے  امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس شعبہ میں بہت زیادہ اقتصادی مواقع ہیں، اور خاص طور پرکووڈ-19 وبائی امراض کے بعد ادویا ت کے پودوں سمیت آیوش مصنوعات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

سیشن کے کلیدی مقاصد جن پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی:

  • علاقائی مخصوص ادویات کے پودوں کے کلسٹروں کو تیار کرنے کے راستے تلاش کرنا۔
  • کسانوں اور صنعت کے کھلاڑیوں کے درمیان شراکت داری کو یقینی بنانا اور یقینی خریداری اور شروع سے آخر تک ویلیو چین کی ترقی و فروغ۔
  • کسانوں کے لیے مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے وقف منڈیوں اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے قیام پر تبادلہ خیال۔
  • اسٹیک ہولڈرز کے درمیان صلاحیت پیدا کرنے کے لیے تحقیق، تربیت، اور توسیعی خدمات کو فروغ دینا۔

میٹنگ کے دوران، مختلف شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز نے ادویات  کے پودوں کے لیے وقف کلسٹرز کے قیام  اور فصل کے لیے مخصوص علاقوں کی نشاندہی کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ کلسٹرز رقبہ کی توسیع، پیداوار، صنعت کی شراکت، کسانوں کی تربیت اور ان فصلوں کے لیے مخصوص منڈیوں کے قیام کے ذریعہ کسانوں کو منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اپنے اختتامی کلمات میں،  باغبانی کے جوائنٹ سکریٹری جناب  پریہ رنجن نے کسانوں کو دواؤں کے پودوں کی کاشت کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پالیسی مداخلتوں اور مالی مراعات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

*******

ش ح-۔ ظ ا- م ش

UR  No.616


(Release ID: 2127197) Visitor Counter : 14
Read this release in: English , Bengali