اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو کے ساتھ بھگوان بدھ کے مقدس باقیات ویتنام پہنچے
Posted On:
02 MAY 2025 2:50PM by PIB Delhi
بھگوان بدھ کے مقدس باقیات، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور جناب کرن رجیجو، آندھرا پردیش کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب کنڈلا درگیش کے ساتھ، ہندوستان کے معزز راہبوں اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج صبح ایک خصوصی ہندوستانی طیارے سے ہو چی منہ شہر پہنچے۔ یہ دورہ 6 سے 8 مئی 2025 تک ویتنام کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے یوم ویسک کی تقریبات کے تناظر میں ہو رہا ہے۔

مقدس باقیات اور وزیر موصوف کا استقبال ویتنام کے مذہبی اور نسلی امور کے وزیر ڈاؤ نگوک ڈنگ ، ہو چی منہ سٹی پیپلز کمیٹی کے قائم مقام نائب چیئرمین ڈوونگ نگوک ہائی ، ویتنام کے سپریم پیٹریاارک بدھسٹ سنگھ تھیچ ٹری کوانگ اور ویتنام بودھ سنگھ کے قابل احترام راہبوں نے کیا ۔ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر خصوصی رسمی دعائیں کی گئیں ، اس کے بعد ویتنام کے بودھ سنگھ کے سپریم پیٹریاارک کی کی قیادت میں دعائیں کی گئیں اور ہو چی منہ شہر کی تھان تام خانقاہ میں مقدس باقیات کی تقدیس کی گئی ۔اس موقع پر ہندوستان سے دورے پر پہنچے ہوئے وزیر اور ویتنام کے بدھ سنگھ کے سپریم پیٹریاارک نے ہو چی منہ شہر کی بدھسٹ یونیورسٹی میں ہندوستان کے مقدس بودھی درخت کا ایک پودا لگایا ۔مقدس باقیات 2 سے 7 مئی 2025 تک تھان تام خانقاہ میں رہیں گے، اس کے بعد 21 مئی 2025 تک تی ننہ ، ہا نوئی اور ہا نام صوبوں میں ان کی نمائش کی جائے گی۔

بھگوان بدھ کے مقدس باقیات، بھگوان بدھ کے پہلے وعظ کی جگہ، سار ناتھ کے مقدس مقام سے لائے گئے ہیں ۔یہ باقیات بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن کے تعاون سے مہابودھی سوسائٹی آف انڈیا اور حکومت ہند کے نیشنل میوزیم کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔یہ مقدس باقیات پوری دنیا میں بودھ برادری کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں پہلی بار ویتنام لے جایا گیا ہے۔حکومت ویتنام کے اچھے تعاون سے ویتنام کےبودھ سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کے مطابق ویتنام میں مقدس باقیات کے لیے مقامی تعاون فراہم کیا۔
ویساک کے اقوام متحدہ کے دن اور ہندوستان اور ویتنام کے درمیان گہرے روابط کے تناظر میں، بدھ مت کے روحانی عقائد اور آرٹ اور ثقافت سے تاریخی تعلق کے بارے میں ایک خصوصی طور پر تیار کردہ نمائش بھی ویتنام کی بدھسٹ یونیورسٹی، ہو چی منہ شہر میں یوم ویساک کے موقع پر دکھائی جائے گی۔ مزید برآں، ایک ہندوستانی ثقافتی گروپ 5-13 مئی 2025 کے درمیان ہو چی منہ شہر، ٹائی نین، ہا نوئی اور دیگر مقامات پر ایک خصوصی ڈانس ڈرامہ ’’گوتم بدھ کا سفر‘‘ پیش کرنے کے لیے ہندوستان سے سفر کرے گا۔
ہندوستان ہندوستان اور ویتنام کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور خواہش کرتا ہے کہ ویتنام میں مقدس باقیات کا دورہ اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کریں ۔
****
ش ح۔ ک ح۔ م ذ
U.N. 482
(Release ID: 2126147)
Visitor Counter : 22