وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لیفٹیننٹ جنرل  پرتیک شرما نے آج بھارتی فوج کے شمالی کمانڈ کی کمان سنبھالی

Posted On: 01 MAY 2025 3:28PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے آج جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی-ان-سی)  شمالی  کمانڈ کا عہدہ سنبھالا  ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما این ڈی اے ، کھڑک واسلہ ، انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرادون اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ، ویلنگٹن کے سابق  فارغ التحصیل  ہیں ۔انہیں دسمبر 1987 میں مدراس ریجمنٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔انہوں نے ہائر کمانڈ کورس میں  کامیابی حاصل کی ہے اور نیشنل ڈیفنس کالج ، نئی دہلی کے کورس میں بھی شرکت کی ہے ۔

جنرل آفیسر کے پاس  بھرپورآپریشنل تجربہ ہے ۔انہوں نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک انفنٹری بٹالین ، بریگیڈ اور ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے اور مغربی سیکٹر میں ایک ا سٹرائیک کور کی کمان سنبھالنے کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

جنرل آفیسر کے پاس عملے اور انسٹرکشنل تقرریوں کے مختلف تجربات ہیں  جن میں اقوام متحدہ کے مشن میں اسٹاف آفیسر ہونا بھی شامل ہے ۔انہوں نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ اور ملٹری سکریٹری برانچ میں اہم تقرریاں انجام دی ہیں ۔شمالی کمان کے جی او سی-ان-سی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کمان سنبھالنے پر ، جی او سی-ان-سی نے تمام رینکوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے پیش روؤں اور شمالی کمان کے تمام رینکوں کے بہترین کام  کاج کو  آگے بڑھانے کے  اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

*******

ش ح۔ م م ع۔م ذ

(U.N. 434)


(Release ID: 2125767) Visitor Counter : 13
Read this release in: English , Hindi , Tamil