مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے محفوظ مواصلات اور کرپٹوگرافی کے مستقبل کے عنوان پر منعقدہ تیسرے بین الاقوامی کوانٹم کمیونیکیشن کانکلیو کا افتتاح کیا
ہندوستا ن کی عالمی کوانٹم لیڈرشپ کی مضبوطی کے ساتھ نئے کوانٹم معیارات کی نقاب کشائی کی گئی
ٹی ای سی اور سی-ڈی او ٹی کو پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی اور سکیور 5G ٹیکنالوجیز میں سربراہی حاصل
وزیر جیوتیرادتیہ سندھیانے بین الاقوامی کوانٹم کانکلیو میں کوانٹم ایج کا جرات مندانہ قدم اٹھانے پر زور دیا
جناب جیوتیرادتیہ سندھیا: کوانٹم کمپیوٹنگ سے جدت اور سائنسی دریافت میں انقلاب آئے گا
Posted On:
25 APR 2025 5:49PM by PIB Delhi
محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کا تکنیکی ادارہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلیمیٹکس (سی-ڈاٹ) کےاشتراک سے آج نئی دہلی میں تیسرے بین الاقوامی کوانٹم کمیونیکیشن کانکلیو کی میزبانی کی ۔اس اعلی سطح کے اجتماع میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین ، محققین اور پالیسی سازوں کو کوانٹم مواصلات کے مستقبل پر غور و فکر کرنے کے لیے اکٹھا کیاگیا، جس میں معیار کاری ، تحقیق اور محفوظ ڈیجیٹل انقلاب پر توجہ دی گئی ۔
شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا ؛ مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کانکلیو کا افتتاح کیا ۔ پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود ؛ چیئرمین ڈی سی سی اور سکریٹری (ٹیلی کام) ڈاکٹر نیرج متل اور سینئر ڈی ڈی جی اور ٹی ای سی کی سربراہ محترمہ ترپتی سکسینہ اسٹیج پر موجود تھے ۔
کوانٹم کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں برتری حاصل کرنے کے واسطے ہندوستان کے اقدامات کے ضمن میں ، خاص طور پر 2023 میں 6003.65 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ شروع کیے گئے قومی کوانٹم مشن کی روشنی میں،اس کانکلیو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ مشن، وزیر اعظم کی سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن ایڈوائزری کونسل کے تحت اہم پہل ہے ، جس کا مقصد اکیڈمیا، صنعت اور اسٹارٹ اپس میں سرگرم اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دیکر کوانٹم ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا اور بڑھانا ہے۔
تقریب کے ضمن میں ، کوانٹم سکیور ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی حمایت اور فروغ کے لیے تین اہم دستاویزات کی نقاب کشائی کی گئی: کوانٹم رینڈم نمبر جنریٹرز (کیو آر این جی) کے لیے جنیرک تقاضوں کامعیار ، پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی (پی کیو سی) میں منتقلی پر تکنیکی رپورٹ اور پی کیو سی کےاستعمال پر مبنی کوانٹم سکیور 5 جی/بیونڈ 5 جی کور پر تکنیکی رپورٹ ۔
کیو آر این جی سے متعلق معیارفریم ورک فراہم کرتا ہے جسے تنظیمیں کوانٹم رینڈم نمبر جنریٹرز کی تشخیص کے لیے استعمال کر سکتی ہیں ۔پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی (پی کیو سی) میں منتقلی سے متعلق تکنیکی رپورٹ کا مقصد تنظیموں کو ڈیٹا اور ایپلی کیشنز سمیت اپنے اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی شناخت کرنے اور کوانٹم سیف کرپٹوگرافی میں ہموار منتقلی کے لیے تیار رہنے کے لیے حساس بنانا ہے ۔پی کیو سی کا استعمال کرکے کوانٹم سکیور 5 جی/بیونڈ 5 جی کور پر تکنیکی رپورٹ کوانٹم کمپیوٹرز کی ایجاد سے تیار ہونے والے 5 جی کور کے اندر موجودہ کرپٹوگرافک پروٹوکول کی خامیوں پر روشنی ڈالتی ہے اور 5 جی کور ارکٹیکچر کے اندر کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتی ہے جہاں کوانٹم سکیورٹی کے حصول کے لیے پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی (پی کیو سی) کا اطلاق کیا جاسکتا ہے ۔
کانکلیو کے افتتاحی اجلاس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کی ترقی اور مواصلات کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کوانٹم ٹیکنالوجی کے انقلابی اثرات کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ "کوانٹم کمپیوٹنگ صرف ایک قدم اور آگے بڑھانا نہیں ہے ، بلکہ یہ بہت بڑی چھلانگ ہے جو اختراع پسندی کی وضاحت کرے گی ، سائنسی دریافت کو تیز کرے گی اور انسانی مسائل کے متعدد حل تلاش کرے گی ۔ جنہیں اب تک ہمیشہ ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا" ۔جناب جیوترادتیہ سندھیا نے مزید کہا کہ "مستقبل اب صرف ڈیجیٹل نہیں ہے ، مستقبل اب کوانٹم ہے ۔اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے لہروں کے اثرات پہلے ہی نہ صرف سائنسی دریافت بلکہ ہماری زندگیوں کو بھی چھو رہے ہیں ۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ "آئیے دلیری ، ہنر اور مقصد کے واضح احساس کے ساتھ کوانٹم ایج میں قدم رکھیں" ۔
جناب جیوترادتیہ سندھیا نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام، جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے میں کنکلیو کے شرکاء کی بھی قیادت کی۔ انہوں نے مزید کہا، "میرا دل ان تمام لوگوں کے لیے رنجیدہ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور ہم میں سے ہر ایک اپنے دل کی گہرائیوں سے، خاندان کے ہر فرد کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔"
مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی انقلابی قیادت میں، ہندوستان کوانٹم ٹیکنالوجی کے انقلاب کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "قومی کوانٹم مشن کے ذریعے، ہم کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشنز، کوانٹم سینسنگ، اور کوانٹم مواد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہمارافعال اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، ہمارے عالمی معیار کے تحقیقی ادارے، اور ہمارے صنعت کے علمبردار پہلے سے ہی کوانٹم تعیناتی کے لیے مقامی حل فراہم کر رہے ہیں"۔ وزیر موصوف نے تمام محققین، انجینئروں، اور بصیرت والے کاروباریوں کو اپنے تجسس کو مہمیز لگانے ، افق کو وسعت دینے اور روایتی سوچ کو چیلنج کرنے کی تلقین کی۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس سال 2025 میں ہو رہی ہے جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کوانٹم کا سال قرار دیا ہے۔ پروفیسر سود نے گزشتہ 100 سالوں میں کوانٹم ٹیکنالوجیز کے ارتقاء پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "آج ہم جدید ترین ٹیکنالوجی فرنٹیئر کے کوانٹم میکانکس کے دوسرے انقلاب میں ہیں جہاں اب ہمارے پاس کوانٹم سسٹمز کو کنٹرول کرنے کے اوزار موجود ہیں۔"
ڈی سی سی کے چیئرمین اور سیکرٹری (ٹیلی کام) ڈاکٹر نیرج متل نے امید ظاہر کی کہ "یہ کوانٹم کانکلیو ہمیں سرحدوں کی دوبارہ وضاحت کرنے، اور تال میل کو فروغ دینے میں مدد کرے گا- خاص طور پر چونکہ یہ بین موضوعاتی میدان ہے- اور سفارشات تیار کرنے میں مدد کرے گا تاکہ حکومت ان کا نوٹس لے اور ہماری پالیسیوں کو اس کے مطابق ڈھال سکے۔"
اس کنکلیو کا مقصد تحقیق و ترقی ، کوانٹم سیف ٹیکنالوجیز کی معیار کاری اور تجربے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تال میل کو فروغ دینا ہے ۔
تکنیکی نشستوں میں ہندوستان اور بیرون ملک کے سرکردہ ماہرین اور تنظیموں کی طرف سے فکر انگیز بات چیت اور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں ، جن میں سی-ڈاٹ کے سی ای او ،ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے ؛ سینئر منیجر ، کیو کے ڈی ٹیکنیکل مارکیٹنگ ، جاپان کے ڈاکٹر آنند رمن سنکرن ؛ آئی بی ایم کوانٹم سیف ، یو ایس اے کے ڈاکٹر رے ہری شنکر ؛ سینئر لیکچرر (الیکٹرانک اور نینو اسکیل انجینئرنگ) یونیورسٹی آف گلاسگو ، یو کے کے ڈاکٹر کاویہ ڈیلفانازاری؛ (ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹر) میسرز ایرکسن ، سویڈن کے مسٹر روون ہوگمین ؛رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، بنگلورو کے ڈاکٹر اربسی سنہا ؛ آئی آئی ٹی مدراس کےپروفیسر انیل پربھاکر اور متعدد دیگر ماہرین شامل تھے ۔
کانکلیو میں تحقیق اور ترقی کے اداروں [سی-ڈاٹ ، سی آر راؤ ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکس ، شماریات اور کمپیوٹر سائنس] اور صنعتوں/اسٹارٹ اپس [کیو این یو لیبز ، کیو پی آئی اے آئی ، کیوٹیس لیبز اور نیو ایج انسٹرومینٹس اینڈ میٹریلز پرائیویٹ لمیٹڈ] کی طرف سے نمائشیں بھی پیش کی گئیں۔ہندوستان میں ہونے والی کوانٹم مواصلات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز میں جدید ترین پیشرفتوں کی ایک جھلک پیش کرتا ہے ۔
کانکلیو میں بین الاقوامی معیاری تنظیموں کی شراکت کو متحرک کرنے کی کوشش کی گئی ۔مزید برآں ، اس میں موجودہ معیارکے فرق کی نشاندہی کرنے اور کوانٹم مواصلاتی ٹیکنالوجیز میں املاک دانش کے حقوق (آئی پی آر) کی تخلیق میں شراکت کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم ہوا۔
ٹی ای سی کےبارے میں:
ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) محکمہ ٹیلی مواصلات ، وزارت مواصلات ، حکومت ہند کے تحت ٹیلی کام اور متعلقہ آئی سی ٹی مصنوعات کے لیے معیارات طے کرنے والی تنظیم ہے ۔ یہ ٹیلی کام/آئی سی ٹی سیکٹر کے لیے معیارات ، ہدایات، جانچ کے طریقہ کار ، خدمات کی وضاحتیں اور تکنیکی ضوابط کی تشکیل کے لیے ذمہ دار ہے ۔ٹی ای سی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوانٹم ٹیکنالوجی کی معیاری سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہے اور آئی ٹی یو ، آئی ای ای ای وغیرہ میں حصہ لے رہا ہے ۔ٹی ای سی نے "کوانٹم کلیدی تقسیم نظام" اور "کوانٹم محفوظ اور کلاسیکی کرپٹوگرافک نظام" پر معیارات جاری کیے ہیں ۔ٹی ای سی نے "نیشنل ورکنگ گروپ آن کوانٹم ٹیکنالوجی" (این ڈبلیو جی-کیو ٹی) بھی تشکیل دی ہے جس میں تعلیمی اداروں ، صنعت/اسٹارٹ اپس ، آر اینڈ ڈی تنظیموں ، سروس فراہم کنندگان ، حکومت کے اراکین وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیموں کوکوانٹم ٹیکنالوجی پر معیارات کی ترقی کے لیے مرکوز اور مربوط نقطہ نظر طے کرناہے۔
مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی کے ہنڈل کو فالو کریں :۔
X - https://x.com/DoT_India
Insta - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom
******
ش ح۔ م ش ع۔ت ا
UN-NO-256
(Release ID: 2124388)
Visitor Counter : 14