جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اسکیم کو منظوری دینے والی کمیٹی کی جانب سے سوچھ بھارت مشن –گرامین کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سالانہ نفاذ کے منصوبوں (اے آئی پی ) پر غور

Posted On: 28 MAR 2025 7:34PM by PIB Delhi

Picture 19149044

سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم –جی ) فیز II کے تحت قومی اسکیم کو منظوری دینے والی کمیٹی (این ایس ایس سی) کی چھٹی میٹنگ مالی سال 26-2025 کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ نفاذ کے منصوبوں پر غور کرنے کے لیے نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

ورچوئل میٹنگ کی صدارت جناب اشوک کمار مینا، سکریٹری، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارت جل شکتی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے مارچ 2025 تک 76فیصد او ڈی ایف  پلس ماڈل ولیجز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے قومی ایس بی ایم-جی ٹیم، تمام معاون وزارتوں/محکموں، ایم او پی آر، ایم او آر ڈی اور ایم او ایچ یو اے، اور ریاستی/یو ٹی ٹیموں کی تعریف کی۔

اے آئی پی  اور اس کے اہداف پر تبصرہ کرتے ہوئے، سکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ایس بی ایم-جی کے تحت قابل ستائش کامیابیوں کی تعریف کی اور 25-2024 میں دیکھنے میں آنے والی قابل ذکر پیش رفت پر زور دیا، اسے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں، شراکت داروں اور قومی ٹیم کی اجتماعی کوششوں سے منسوب کیا۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس سکریٹری نے مقامی طبقات، شراکت داروں اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی ایس) کے موجودہ نیٹ ورک کے اہم کردار پر بھی زور دیا، جو پروگرام کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے انہیں نہ صرف شراکت داروں کے طور پر بلکہ اس اقدام کو آگے بڑھانے میں رہنما کے طور پر بھی نمایاں کیا۔ انہوں نے ریاستی پانی اور صفائی مشن ( ایس ڈبلیو ایس ایم) اور ضلعی پانی اور صفائی مشن ( ڈی ڈبلیو ایس ایم) کی اہمیت کو اجاگر کیا، جنہیں میدانی سطح پر پروگرام کے نفاذ، ہم آہنگی اور پائیداری کی کوششوں کی نگرانی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے تین بنیادی اصولوں کا خاکہ پیش کیا جو اس سال صفائی کے اقدامات کی رہنمائی کریں گے۔ "سب سے پہلے، دیہی علاقوں میں پیدا ہونے والے تمام فضلہ - ٹھوس اور مائع - کو ممکنہ حد تک منبع کے قریب سے ٹھکانے لگایا جانا چاہیے۔ دوسرا، مربوط نقطہ نظر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، مائع فضلہ کے انتظام، فیکل سلج مینجمنٹ ( ایف ایس ایم) اور پلاسٹک ویسٹ کے ساتھ پائیدار  او ڈی ایف اسٹیٹس کے لیے کلیدی توجہ مرکوز کرے گا۔ تیسرا، یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہر گاؤں میں  او ڈی پلس ماڈل بنے اور کوئی گاؤں  پیچھے نہ چھوٹ  جائے۔ مشن کا مقصد مارچ 2025 تک ملک بھر میں 100 فیصد  او ڈی ایف  پلس ماڈل کا درجہ حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس بی ایم-جی کو  جے ایم ایم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام متعلقہ حکام بشمول صحت کے شعبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ 50 فیصد سے زیادہ دیہات ابھی بھی تصدیق کے منتظر ہیں، انہوں نے ایس بی ایم-جی فیز-II کے اس آخری نفاذ سال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اس اہم عمل کو مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پریزنٹیشن دیتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم-جی شری جتیندر سریواستو نے ایس بی ایم-جی فیز II کی کامیابیوں اور مالی سال 26-2025 کے لیےفیزیکل اور مالیاتی اہداف کا ایک جائزہ پیش کیا۔

میٹنگ کا اختتام تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے سالانہ نفاذ منصوبہ 26-2025 کی منظوری کے ساتھ ہوا اور 26-2025  تک او ڈی ایف پلس ماڈل دیہی ہندوستان کو حاصل کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تعریف کی گئی اور  دور اندیشی پر مبنی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

میٹنگ میں  این ایس ایس سی  کے ممبران - جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر، ڈی ڈی ڈبلیو ایس، جوائنٹ سکریٹری، وزارت پنچایت راج اور وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے نمائندے، جوائنٹ سکریٹری اور  ایم ڈی، ایس بی ایم-جی، ڈی ڈی ڈبلیو ایس اور  اے سی ایس/ پرنسل سیکریٹری، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی صفائی ستھرائی کے انچارج سکریٹری اور این ایس سی کے نان افیشیل ارکان بھی موجودرہے۔

*******

ش ح۔ ع  و۔م ذ

(U.N. 9979)


(Release ID: 2122368) Visitor Counter : 22
Read this release in: English , हिन्दी