امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہم 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں:مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ
سکیورٹی ایجنسیوں نے چھتیس گڑھ کے سکما میں ایک آپریشن میں 16 نکسلیوں کو ڈھیر کرکے خودکار ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے اسلحہ رکھنے والوں سے اپیل کی کہ ہتھیار اور تشدد تبدیلی نہیں لا سکتے، صرف امن اور ترقی ہی تبدیلی لاسکتی ہے
Posted On:
29 MAR 2025 4:15PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم 31 مارچ- 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چھتیس گڑھ کے سکما میں ایک آپریشن میں سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے 16 نکسلیوں کو ڈھیر کرنے اور خودکار ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہتھیار رکھنے والوں سے اپیل کی کہ ہتھیار اور تشدد تبدیلی نہیں لا سکتے۔ صرف امن اور ترقی کے ذریعہ ہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
******
ش ح- ظ ا-م ش
Urdu No.9978
(Release ID: 2122366)