سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہائی ویز ایکسی لنس ایوارڈز تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوگی

Posted On: 14 APR 2025 8:02PM by PIB Delhi

اختراعی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور نیشنل ہائی وے کی ترقی میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پیشہ ور افراد کو پہچاننے کے لیے، ’نیشنل ہائی ویز ایکسی لنس ایوارڈز 2023این ایچ ای اے

 2023 کا چھٹا ایڈیشن 15 اپریل 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے عزت مآب وزیر جناب نتن گڈکری اور جناب اجے ٹمٹا، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے وزیر مملکت کے علاوہ جناب ہرش ملہوترا، عزت مآب وزیر مملکت برائےوڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور کارپوریٹ امور،وڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے سکریٹری جناب وی اوماشنکر،

این ایچ اے آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے سینئر افسران اس موقع پر شرکت کریں گے۔

نیشنل ہائی ویز ایکسی لنس ایوارڈز 2023قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں نمایاں کامیابیوں کو یادگار بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی شاہراہ کے اثاثوں کی تعمیر اور دیکھ بھال میں پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کو ان کے تعاون کے لیے تسلیم کرے گا۔

دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں شعبہ ماہرین کے ساتھ مختلف پینل مباحثے بھی ہوں گے اور ہائی وے کی تعمیر میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، پہاڑی علاقوں میں ہائی وے کی ترقی، اور بھارتیہ تعمیراتی کمپنیوں کی عالمی مسابقت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

نیشنل ہائی وے ایکسی لینسایوارڈز‘کو 2018 میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے ادارہ جاتی بنایا، جس کا مقصد اہم اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک میں قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 9884


(Release ID: 2121654)
Read this release in: Punjabi , English , Hindi