کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان نے آسیان –ہندوستان اشیاسے متعلق تجارتی معاہدےپر مشترکہ کمیٹی کی 8ویں میٹنگ (اے آئی ٹی آئی جی اے) کی میزبانی کی
Posted On:
11 APR 2025 6:38PM by PIB Delhi
ہندوستان نے 7سے 11 اپریل 2025 کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں آسیان-ہندوستان اشیاسے متعلق تجارتی اشیا کے معاہدے(اے آئی ٹی آئی جی اے)کا جائزہ لینے کے لیےاے آئی ٹی آئی جی اےمشترکہ کمیٹی کی 8ویں میٹنگ کی میزبانی کی۔ یہ تقریب ایک ہائبرڈ شکل میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی شریک صدارت جناب راجیش اگروال، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ کامرس ، تجارت اور صنعت کی وزارت، ہندوستان اور نائب شریک چیئر ڈاکٹر سوگومری ایس شنموگم سینئر ڈائریکٹر وزارت سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت، ملائیشیا نے کی۔ میٹنگ میں برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملائشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام سمیت آسیان ممالک کی نمائندگی کرنے والے مندوبین نے شرکت کی۔
اس کمیٹی کا بنیادی مقصداے آئی ٹی آئی جی اے کے جاری جائزے کو آگے بڑھانا تھا، جس کا مقصد معاہدے کو زیادہ موثر، صارف دوست اور تجارت کے لیے سازگار بنانے کے لیے جدید بنانا تھا۔اے آئی ٹی آئی جی اے جے سی کے تحت آٹھ میں سے پانچ ذیلی کمیٹیوں(ایس سیز)نے بھی 8ویں اے آئی ٹی آئی جی اے جے سی سے الگ ہائبرڈ میٹنگیں کیں۔ جن میں سے، چارایس سیز، یعنی کسٹمز پروسیجرز اور تجارتی سہولت پر ذیلی کمیٹی(ایس سی-سی پی ٹی ایف)؛ اقتصادی اور تکنیکی تعاون پر ذیلی کمیٹی(ایس سی-ای ٹی سی)؛ ذیلی کمیٹی برائے نیشنل ٹریٹمنٹ اور بازار تک رسائی(ایس سی- این ٹی ایم اے)؛ اور ذیلی کمیٹی برائے سینیٹری اینڈ فائٹوسینٹری(ایس سی-ایس پی ایس)کی نئی دہلی، ہندوستان میں ملاقات ہوئی، جبکہ بنیادی اصولوں پر ذیلی کمیٹی(ایس سی-آر او او)کی ملاقات جکارتہ، انڈونیشیا میں ہوئی، جس میں غوروخوض اور ٹیرف مذاکرات کے لیے بنیادی کام میں اب تک کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔
آسیان ہندوستان کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، جو ہندوستان کی عالمی تجارت کا تقریباً 11 فیصد حصہ ہے۔ مالی سال 2023-24 میں ہندوستان اور آسیان کے درمیان دو طرفہ تجارت 121 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
اے آئی ٹی آئی جی اے جے سی کی اگلی میٹنگ جون 2025 کو کوالالمپور، ملائیشیا میں طے کی گئی ہے، جو آسیان-ہندوستان اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔
*****
ش ح۔ ف ا۔ ج
Uno-9812
(Release ID: 2121081)