محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نےای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈاسپتال، فرید آباد کی دوسری گریجویشن تقریب کی صدارت کی
ڈاکٹروں کو تندرستی اور احتیاطی نگہداشت کو فروغ دے کر فٹ انڈیا موومنٹ کی قیادت کرنی چاہیے: مرکزی وزیر
تمغے سنگ میل ہیں ،لیکن حقیقی انعام ان زندگیوں میں ہے جنہیں آپ چھوئیں گے - ڈاکٹر مانڈویہ
‘‘2047 تک وکست بھارت صرف وزیر اعظم کا خواب نہیں ہے، بلکہ تمام شہریوں کا مشترکہ فرض ہے’’۔
آج کل 447 طلباء نے گریجویشن مکمل کیا، جن میں 2016 سے 2019 تک کے ہر انڈرگریجویٹ بیچ کے 100 طلباء اور پوسٹ گریجویٹ کے پہلے بیچ کے 47 طلباء بھی شامل ہیں
Posted On:
11 APR 2025 5:36PM by PIB Delhi
محنت و روزگارکے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی کے بھارت رتن سی سبرا منیم آڈیٹوریم میں منعقدہ ای ایس آئی سی میڈیکل کالج و اسپتال، فرید آباد کی دوسری گریجویشن تقریب کی صدارت کی۔
آج کی اس تقریب میں کل 447 طلباء و طالبات نے گریجویشن مکمل کیا، جن میں 2016، 2017، 2018 اور 2019 بیچ کے ہر ایک کے 100 طلباء اورپہلے بیچ کے 47 پوسٹ گریجویٹ طلباء شامل ہیں۔

فارغ التحصیل میڈیکل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں صحت کے پیشہ ور افراد کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے پُراثر خطاب میں طلباء کو لگن، اخلاقی عمل اور کمیونٹی کی خدمت کی ضرورت پر زور دیا اور انہیں جذبے اور دیانتداری کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند شہری ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر ایک صحت مند قوم قائم ہوتی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر‘فِٹ انڈیا موومنٹ’ کے علمبردار ہیں، جو عوام میں تندرستی، احتیاطی تدابیر اور صحت مند عادات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے یاد دلایا کہ تمغے صرف سنگِ میل ہوتے ہیں، لیکن اصل انعام اُن زندگیوں میں چھپا ہے جنہیں آپ چھوئیں گے۔انہوں نے کہا:‘‘ایسے لمحات میں بھی جب آپ 'جیتتے' نہیں، سیکھنا خود ایک کامیابی بن جاتا ہے۔’’انہوں نے نئے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ دیہی اور سہولیات سے محروم علاقوں میں خدمات انجام دیں، زمینی حقائق کو سمجھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت کی سہولیات ہر شخص کے لیے قابلِ رسائی، سستی اور اخلاقی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔
مرکزی وزیر نے اجتماع کو وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے قومی وژن کی یاددہانی کرائی ۔ انہوں نے اس تبدیلی میں ڈاکٹروں کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ وژن صرف وزیر اعظم کا خواب نہیں ہے بلکہ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشورہ اور ہر بچائی ہوئی جان ملک کی پیداواریت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ایک طاقتور نعرہ دیا: دیش کیسے سوستھ رہے — میرا ملک کیسے صحت مند رہے؟’’انہوں نے کہا کہ اس سوال سےاُن کی پیشہ ورانہ زندگی، اخلاقیات اور مستقبل کی رہنمائی ہونی چاہیے۔

انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے 2016 سے 2019 بیچ تک ایم بی بی ایس پروگرام میں متعدد پیشہ ورانہ سطحوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی تعلیمی کامیابیاں حاصل کیں ۔ ان کامیابیوں میں پہلے پروفیشنل میں سرفہرست تین 3 طلباء ، دوسرے میں 7 ، تیسرے میں 6 ، اور فائنل پروفیشنل امتحانات میں 7 شامل ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ ان اعلیٰ رینکنگ حاصل کرنے والے 7 طلباء انسورنش یافتہ(آئی پی ایز) کے بچے ہیں، جو اس بات کا غماز ہے کہ ادارہ مساوی مواقع فراہم کرنے اور مختلف پس منظر سے آنے والے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرعزم ہے۔

اس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ طلباء نے مختلف اسپیشلیٹیزمیں اعلیٰ درجے حاصل کیے ہیں ، جن میں ڈرمیٹولوجی ، آئی ایچ بی ٹی ، اوٹورنولرینگولوجی ، پیتھولوجی اور ریڈیو تشخیص جیسی 7 خصوصیات میں پہلی رینک ، کمیونٹی میڈیسن اور آبسٹیٹریکس اور گائنکولوجی جیسی 3 اسپیشلیٹیزمیں دوسری رینک اور مائیکرو بائیولوجی اور آرتھوپیڈکس سمیت 3 اسپیشلیٹیزمیں تیسری رینک شامل ہیں ۔
ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب اشوک کمار سنگھ اور ای ایس آئی سی اور محنت و روزگار کی وزارت کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب یہاں دیکھیں: https://www.youtube.com/live/i3hgEQG_xL8?si=dPVtEqsKZff8qnSJ
******
ش ح۔ م ع ن- ن ع
Urdu No. 9805
(Release ID: 2121038)
Visitor Counter : 18