وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے سے طویل دوری کے گلائڈ بم ’گورو‘ کا کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
11 APR 2025 5:43PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ایس یو-30 ایم کے آئی طیارے سے 08 سے 10 اپریل 2025 کے درمیان طویل دوری کے گلائڈ بم (ایل آر جی بی) ’گورو‘ کی کامیابی سے آزمائشی مشق انجام دیا۔ ان آزمائشی مشقوں کے دوران ، ہتھیار کو مختلف وار ہیڈ کنفیگریشن میں متعدد اسٹیشنوں میں ضم کیا گیا تھا، جس میں جزیرے پر زمینی ہدف شامل تھا۔ مشق نے پن پوائنٹ درستگی کے ساتھ 100 کلومیٹر کے قریب دوری کا کامیابی سے مظاہرہ کیا۔
ایل آر جی بی ’گورو‘1000 کلوگرام کلاس کا ایک گلائڈ بم ہے، جسے ریسرچ سینٹر امارات، آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج ، چاندی پور نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس مشق میں ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی اور ان آزمائشی مشقوں کا جائزہ لیا۔
اس نظام کو ڈیولپمنٹ-کم-پروڈکشن پارٹنرز-اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز ، بھارت فورج اور مختلف ایم ایس ایم ایز کے تعاون سے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ ٹرائلز اس ہتھیار کو آئی اے ایف میں شامل کرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ سینٹر فار ملٹری ایئر ورتھنیس اینڈ سرٹیفیکیشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی اشورینس نے سرٹیفیکیشن اور کوالٹی اشورینس میں تعاون کیا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ’گورو‘ کے کامیاب مشق کے لیے ڈی آر ڈی او، آئی اے ایف اور صنعت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایل آر جی بی کے فروغ سے مسلح افواج کی صلاحیتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔
دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب آزمائشی مشق منعقد کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م ۔ م ر
Urdu No. 9806
(Release ID: 2121021)
Visitor Counter : 49