کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے ہندوستان کی توانائی سلامتی اور روزگار کے اہداف کو آگے بڑھانے کے مقصد سے، مزید دو کمرشل کوئلے کی کانوں کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے
Posted On:
08 APR 2025 6:44PM by PIB Delhi
بھارت کی توانائی آزادی اور اقتصادی نمو کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک قابل ذکر پیش رفت کے سلسلے میں، کوئلے کی وزارت نے کمرشل کوئلہ کانکنی نیلامی کے 11ویں دور کے تحت دو کوئلہ کانوں- مارواٹولا- II اور نامچک مغرب – کے کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ کول مائن ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن اگریمنٹ (سی ایم ڈی پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدے کوئلہ پیداوار میں خودکفالت حاصل کرنے کے ملک کے ہدف کی جانب ایک اور قدم ہیں۔ سنگھل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ نے مارواٹولا- IIبلاک حاصل کیا ہے، جبکہ پی آر اے نوروی کول مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ نامچک ویسٹ کے لیے کامیاب بولی دہندگان کے طور پرابھری ہے۔
دو کوئلہ کانوں میں سے ایک پوری طرح سے کھوجی جا چکی ہے، جبکہ دوسری جزوی طور پر کھوجی جا چکی ہے۔ مشترکہ طور پر، ان سے ~0.34 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی مجموعی پیک ریٹڈ صلاحیت (پی آر سی) کی بنیاد پر ت سالانہ آمدنی 106.14 کروڑ روپے کے بقدر ہونے کا امکان ہے۔ ان کانوں کو چالو کرنے کے لیے تقریباً 55 کروڑ وپے کے بقدر پونجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔
روزگار کے امکانات کے لحاظ سے، دونوں بلاکس سے تقریباً 460 راست اور غیر راست ملازمت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جو اپنے اپنے علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون دیں گے۔

ان اضافے کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے اب کمرشل کوئلہ کان کنی کے فریم ورک کے تحت نیلام ہونے والی کل 120 کوئلے کی کانوں کے لیے سی ایم ڈی پی اے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ کانیں 265.64 ایم ٹی پی اے کی مجموعی پی آر سی کی نمائندگی کرتی ہیں، جس کی تخمینہ سالانہ آمدنی 37,300 کروڑ روپے اور متوقع سرمایہ کاری 39,900 کروڑ روپے ہے۔ مزید یہ کہ ان سے ملک بھر میں تقریباً 3,59,200 افراد کو روزگار فراہم کرنے کی توقع ہے۔
وزارت ایک شفاف، سرمایہ کار دوست نیلامی کے عمل کے ذریعے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو مضبوط بنانے، توانائی سلامتی کو یقینی بنانے اور خود کفالت کے ہندوستان کے وژن کے مطابق جامع ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9691
(Release ID: 2120202)
Visitor Counter : 21