کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کو قومیت کے جذبے کے ساتھ عالمی چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنا ہوگا: جناب پیوش گوئل

Posted On: 07 APR 2025 10:56PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان موجودہ عالمی صورتحال کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جیسا کہ اس نے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران کیا تھا اور 1990 کی دہائی کے آخر میں جب ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرانے کےلئے وائی 2 کے بگ بحران کا فائدہ اٹھایا تھا۔

ممبئی میں ایف آئی سی سی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ممالک اور صنعتوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم سب اس میں ایک ساتھ ہیں۔ مثبت فکر کے حامل تمام ممالک  اور کاروباری اداروں کو ان چیلنجوں سے نمٹنے اور انہیں مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔’’

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی صنعت کا اجتماعی شعور ملک کو خود انحصاری اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ‘‘ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک قوم پرستانہ نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے،’’ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں کو تعاون اور مشترکہ مقصد کے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔

مہاتما گاندھی کے 1931 کے ایف آئی سی سی آئی سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی صنعت کو اپنے کام کے مرکز میں قوم پرستی کو رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنے وکست بھارت کے وژن، جامع ترقی اور معاشی ترقی کے فوائد کو قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچانے کے ذریعے اس جذبے کو صحیح معنوں میں مجسم کرتے ہیں۔‘‘

جناب  گوئل نے ہندوستانی کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں، معیار پر توجہ دیں اور قلیل مدتی فوائد سے بچیں۔ انہوں نے قیمتوں کے تعین اور سستی درآمدات پر زیادہ انحصار کے خلاف خبردار کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ‘‘کم قیمت اشیا آج پرکشش لگ سکتی ہیں، لیکن طویل مدت میں، وہ کاروبار اور معیشت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ یہ دنیا کے کئی حصوں میں واضح ہو چکا ہے جہاں کسی ایک جغرافیہ پر زیادہ انحصار کی وجہ سے سپلائی چینز ٹوٹ چکے ہیں،’’۔

انہوں نے کہا کہ توانائی اور غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ لچکدار اور متنوع سپلائی چین عالمی ترجیحات بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘زیادہ سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ صرف جغرافیائی سیاست کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ قومی لچک اور خود انحصاری کے بارے میں، خاص طور پر اہم ٹیکنالوجیز کے بارے میں بھی ہے۔’’

وزیر موصوف نے زور دیا کہ ہندوستان کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ، 1.4 بلین کا مضبوط صارفین کی بنیاد اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ایک بے مثال موقع پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘آج 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت سے، ہندوستان اگلے 25 برسوں  میں 35-30 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے پاس ایک بڑا موقع ہے’’ ۔

صنعت کے شراکت داروں  سے اس لمحے سے استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ‘‘حل کا حصہ بنیں، تاریخ کے اس لمحے کا حصہ بنیں۔ اگر ہم سب عزم کے ساتھ اکٹھے ہو جائیں تو ہندوستان ناقابل تسخیر طاقت بن جائے گا۔

***

ش ح۔ ک ا ۔ ع ن

 


(Release ID: 2119946) Visitor Counter : 24
Read this release in: English , Hindi