سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے مالی سال 2025-2024 کے دوران قومی شاہراہ کی تعمیر میں زبردست پیش رفت حاصل کی
Posted On:
02 APR 2025 3:56PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی)، ملک میں قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے انتھک محنت کرتے ہوئے، مالی سال 2025-2024 کے دوران، سال کے لیے مقرر کردہ 5،150 کلومیٹر کے ہدف کے مقابلے میں، 5,614 کلومیٹر قومی شاہراہیں تعمیر کی ہیں۔
مزید برآں، مالی سال 2025-2024 میں قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے این ایچ اےآئی کے سرمائے کے اخراجات 2,40,000 کروڑ روپے کے ہدف کے اخراجات کے مقابلے میں 2,50,000 کروڑ روپے (عارضی) سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ یہ ایک مالی سال میں این ایچ اے آئی کی طرف سے اب تک کا سب سے زیادہ سرمایہ خرچ ہے، جس میں حکومتی بجٹ سپورٹ اور این ایچ اے آئی کے اپنے وسائل شامل ہیں۔ کل سرمایہ اخراجات میں گزشتہ مالی سال 2024-2023 میں 2,07,000 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً 21 فیصد اور مالی سال 2023-2022 میں 1,73,000 کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباً 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2025-2024 کے دوران، این ایچ اےآئی نے مونیٹائزیشن کے لیے تین طریقوں کا فائدہ اٹھایا، جس میں ٹول آپریٹ ٹرانسفر ، انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ اور ٹول سیکیورٹائزیشن شامل ہیں۔ مالی سال کے دوران، این ایچ اے آئی نے 28,724 کروڑ روپے کے کل اثاثوں کو کمایا۔ اس میں این ایچ اے آئی کی 17,738 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ سنگل راؤنڈ آئی این وی آٹی رسید شامل ہے۔
این ایچ اےآئی ملک بھر میں عالمی معیار کے قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، جو نہ صرف سڑک کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ ملک کی تعمیر اور ہندوستانی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
(Release ID: 2117843)
Visitor Counter : 13