وزارت دفاع
مالی سال 2024-25 میں دفاعی برآمدات 23,622 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جو ایک ریکارڈ ہے،2023-24 کے مقابلے میں 12.04 فیصدکا اضافہ ہوا ہے
42.85فیصد اضافے کے ساتھ،ڈی پی ایس یوز نے برآمدات میں 8,389 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے 15,233 کروڑ روپے کا ڈیٹا ریکارڈ کیا ہے
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہندوستان 2029 تک 50,000 کروڑ روپے کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف پیش رفت کر رہا ہے: وزیر دفاع
Posted On:
01 APR 2025 5:24PM by PIB Delhi
مالی سال 2024-25 میں دفاعی برآمدات 23,622 کروڑ روپے کے ساتھ جو (تقریباً 2.76 بلین امریکی ڈالر) ہے، کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دفاعی برآمدات کے اعداد و شمار کے مقابلے میں حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال میں 2,539 کروڑ روپے یا 12.04 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جو کہ مالی سال 2023-24 میں 21,083 کروڑ روپے تھے۔
ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (ڈی پی ایس یوز) نے مالی سال 2024-25 میں اپنی برآمدات میں 42.85 فیصد کا نمایاں اضافہ دکھایا ہے، جو عالمی منڈی میں ہندوستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور ہندوستانی دفاعی صنعت کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر اور ڈی پی ایس یوز نے 2024-25 کی دفاعی برآمدات میں بالترتیب 15,233 کروڑ اور 8,389 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے، جبکہ مالی سال 2023-24 کے متعلقہ اعداد و شمار بالترتیب 15,209 کروڑ روپے اور 5,874 کروڑ روپے تھے۔
ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تمام متعلقہ فریقوں کو اس اہم کارنامے کے حصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان 2029 تک دفاعی برآمدات کو 50,000 کروڑ روپے تک بڑھانے کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔
ہندوستان بڑی حد تک درآمدات پر منحصر فوجی قوت سے ترقی کر کے خود انحصاری اور اندرون ملک پیداوار پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، گولہ بارود، ہتھیاروں، ذیلی نظاموں اور نظاموں اور کل پرزوں کی وسیع رینج کو حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال میں تقریباً 80 ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس پروڈکشن کے پاس برآمدات سے متعلق اجازت کی درخواستوں اور اس سے متعلقہ عمل کے لئے ایک خاص طور سے وقف ایک پورٹل ہے، اور مالی سال 2024-25 میں 1,762 برآمدات سے متعلق اجازت نامے جاری کیے گئے، جو کہ پچھلے سال میں 1,507 تھے، جس میں 16.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی عرصے میں برآمد کنندگان کی کل تعداد میں بھی 17.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں ہندوستانی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی میں کئی طرح کی اصلاحات کی گئی ہیں، جس میں جیسے کہ صنعتی لائسنسنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانا، لائسنس کے نظام سے کل پرزوں اور اجزاء کو ہٹانا، لائسنس کی مدت میں توسیع کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، برآمدات کی اجازت دینے کے لیے ایس او پی کو مزید آسان بنایا گیا ہے، اور ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے گزشتہ مالی سال میں مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔
************
U.No:9288
ش ح۔م م ع ۔ق ر
(Release ID: 2117425)
Visitor Counter : 21