قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ، بھارت نے کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ میں اس کے ہاسٹل وارڈن کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے درمیان خودکشی کی کوشش کے بعد نرسنگ طالبہ کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا


متاثرہ تین ماہ تک کوما میں رہی

چیف سکریٹری اور ریاستی ڈی جی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں چار ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب

Posted On: 27 MAR 2025 3:24PM by PIB Delhi

قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت، نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے  جس میں 22 مارچ 2025 کو کیرالہ کے ضلع کاسرگوڈ میں وارڈن کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے درمیان ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کی کوشش کے بعد 22 مارچ 2025 کو نرسنگ کے تیسرےسال کی طالبہ تین ماہ کوما میں رہنے کے بعد فوت ہو گئی۔ متاثرہ کو ابتدائی طور پر منگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس سے پہلے کہ اسے کوزی کوڈ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت تک اس کی حالت نازک بنی رہی۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کا مواد اگر سچ ہے تو یہ متاثرہ طالبہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لہذا، کمیشن نے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل، کیرالہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 مارچ 2025 کو ساتھی طالبات نے مبینہ طور پر ہاسٹل انتظامیہ پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ متوفی کو ہاسٹل وارڈن  کی جانب سے  ذہنی مریض ہونےکے باوجود  اس  کو ہراساں کیا جاتا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ن  م۔

U-9049

                          


(Release ID: 2115818) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam