امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری

Posted On: 25 MAR 2025 1:42PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق، پولیس اور پبلک آرڈر کے مضامین ریاستی حکومتوں کے پاس ہیں۔ تاہم، حکومت ہند بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ ریاستوں کی کوششوں میں معاونت کر رہی ہے۔ ایل ڈبلیو ای کے مسئلے کو مجموعی طور پر حل کرنے کے لیے، 2015 میں "ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی اور ایکشن پلان" منظور کیا گیا تھا۔ اس میں ایک کثیر  جہتی حکمت عملی کا تصور کیا گیا ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق اقدامات، ترقیاتی مداخلتیں، مقامی برادریوں کے حقوق اور استحقاق کو یقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔ سیکیورٹی کے محاذ پر، جی او آئی پولیس فورس کو جدید تربیت فراہم کرنے اور سازوسامان اور اسلحہ، انٹیلی جنس کا اشتراک کرنے کے ذریعے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستی حکومت کی مدد کرتی ہے۔

پالیسی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا تصور کرتی ہے۔ اس کوشش میں، حکومت ہند  نے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع، ٹیلی کمیونیکیشن کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے، تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور مالی شمولیت پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ کئی مخصوص اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

  • سڑکوں کے نیٹ ورک کی توسیع کے لیے، ایل ڈبلیو ای کی 2 مخصوص اسکیموں، یعنی روڈ ریکوائرمنٹ پلان (آر آر پی) اور ایل ڈبلیو ای متاثرہ علاقوں کے لیے روڈ کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کے تحت 17,589 کلومیٹر کو منظور کیا گیا ہے۔ ان میں سے 14,618 کلومیٹر تعمیر ہو چکے ہیں۔
  • ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے 10,505 موبائل ٹاورز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں سے 7,768 ٹاورز کو شروع کیا گیا ہے۔
  • اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے 48 انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور 61 اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 46 آئی ٹی آئی اور 49 ایس ڈی سی فعال ہیں۔
  • قبائلی علاقوں میں معیاری تعلیم کے لیے 255 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 178 ای ایم آر ایس کام کر رہے ہیں۔
  • مالی شمولیت کے لیے، محکمہ ڈاک نے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع میں بینکنگ خدمات کے ساتھ 5731 پوسٹ آفس کھولے ہیں۔ ایل ڈبلیو ای کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں 1007 بینک برانچ اور 937 اے ٹی ایم کھولے گئے ہیں اور 37,850 بینکنگ کرسپانڈنٹ کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔
  • ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں کے لیے مخصوص اسکیموں کے علاوہ، وزارت داخلہ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں بھارت کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے زیادہ سے زیادہ نفاذ کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرتی ہے۔

مقامی کمیونٹی کے ساتھ مشغولیت کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ذیل میں چند کا ذکر کیا گیا ہے:

  • جنگلات کے حقوق ایکٹ 2006 کے تحت درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگل کے باشندوں میں ٹائٹل ڈیڈ کی تقسیم۔ اب تک 21,15,936 ٹائٹل ڈیڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں (20,15,337 – انفرادی اور 1,00,599 – کمیونٹی)۔
  • مقامی آبادی کو بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے اثرات سے دور کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں تعینات سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی آر پی ایف) کی طرف سے سوک ایکشن پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
  • ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع کے قبائلی نوجوانوں تک رسائی کے لیے ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام (ٹی وائی ای پی) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹی وائی ای پی کے ذریعے قبائلی نوجوانوں کو ملک کے دیگر حصوں میں ترقیاتی سرگرمیوں اور تکنیکی/ صنعتی ترقی سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔ 2014-15 سے اب تک 32500 نوجوانوں نے ان پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔
  • بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے، ریاستوں کے پاس خود سپردگی اور بحالی کی پالیسیاں ہیں۔ جی او آئی بھی 'سرنڈر-کم-ری ہیبلیٹیشن' پالیسی کے ذریعے کوششوں میں ریاستوں کی حمایت کرتی ہے اور ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستوں کی طرف سے ہتھیار ڈالنے والے کیڈر کی بحالی پر کیے گئے اخراجات کی واپسی کرتی ہے۔ بحالی پیکج میں دوسری باتوں کے ساتھ، اعلیٰ درجہ کے ایل ڈبلیو ای کیڈرز کے لیے 5 لاکھ اور دیگر ایل ڈبلیو ای کیڈرز کے لیے 2.5 لاکھ روپے روپے کی فوری گرانٹ شامل ہے۔
  • بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے ساتھ امن و امان اور سلامتی کی بہتر صورتحال نے عوامی/نجی سرمایہ کاری میں اضافے سمیت معاشی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

25-03-2025

U: 8882

 


(Release ID: 2115051) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil