ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے پٹریوں کوہاتھیوں اور جنگلی جانوروں سےتحفظ فراہم کرنے کے لیے اختراعی اقدامات نافذ کیے
Posted On:
21 MAR 2025 8:32PM by PIB Delhi
ریلوے ، اطلاعات و نشریات،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے (آئی آر) ہاتھیوں اور دیگر جنگلی جانوروں سے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔ آئی آر کی طرف سے کئی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
(1) انجام دیئے گئے اختراعی اقدامات میں سے ایک کے تحت ڈسٹری بیوٹڈ ایکوسٹک سینسرز (ڈی اے ایس) کا استعمال کرتے ہوئے ریلوے پٹریوں پر ہاتھیوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے اے آئی سے چلنے والے انٹروژن ڈیٹیکشن سسٹم (آئی ڈی ایس) کوفروغ دیاگیا ہے۔ نظام کے اجزاء میں آپٹیکل فائبر ، ہارڈ ویئر اور ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے پہلے سے نصب کردہ اشارے شامل ہیں ۔ یہ نظام وقت پر احتیاطی کارروائی کرنے کے لیے لوکو پائلٹوں ، اسٹیشن ماسٹروں اور کنٹرول روم کو ٹریک کی قربت پر ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں آگاہ کرتا ہے ۔
فی الحال آئی ڈی ایس نظام شمال مشرقی سرحدی ریلوے میں محکمہ جنگلات کے ذریعے نشان زد اہم اور کمزور مقامات پر 141 کلومیٹر سے زیادہ پر کام کر رہا ہے ۔ یہ آلہ ہاتھیوں کے تحفظ میں بہت موثر بتایا گیا ہے ۔
آئی ڈی ایس کے کاموں کو 1158 کلومیٹر کی کل لمبائی کے لیے شناخت شدہ کوریڈورز کے لیے منظوری دی گئی۔ این ایف آر ، ای سی او آر ، ایس آر ، این آر ، ایس ای آر ، این ای آر ، ڈبلیو آر اور ای سی آر کا احاطہ کرتے ہوئے ہے جس کی کل لاگت208 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ اس نظام کی تنصیب ای سی اوآر (349.4 آرکلومیٹر) ایس آر (55.85 آرکلومیٹر) اور این ای آر (36 آرکلومیٹر) پر بھی جاری ہے ۔
(ii) ٹرین سے ہاتھی کے ٹکرانے کے کسی بھی واقعے کی صورت میں ، زونل ریلوے محکمہ جنگلات کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے معاملے کی تحقیقات کرتا ہے اور اس کے مطابق فوری اقدامات کرتا ہے ۔ ان میں شناخت شدہ مقامات پر رفتار کی مناسب پابندیاں عائد کرنا اور ٹرین کے عملے کے ساتھ ساتھ اسٹیشن ماسٹرز کو بھی آگاہ کرنا شامل ہے ۔ ٹرین کے عملے کو اپ ڈیٹ اور حساس بنانے کے لیے متعلقہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتیں کی جاتی ہیں ۔
(iii) شناخت شدہ مقامات پر ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے لیے انڈر پاس اور ریمپ کی تعمیر ۔
(iv) پٹریوں کے ساتھ باڑ لگانے کی سہولت۔
(v) لوکو پائلٹوں کو پہلے سے خبردار کرنے کے لیے تمام شناخت شدہ ہاتھی راہداریوں پر اشارے والے بورڈس کی سہولت ۔
(vi) ریلوے کی زمین کے اندر پٹری کے ارد گرد پودوں اور خوردنی اشیاء کی صفائی ۔
(vii) جنگل کے علاقے میں شمسی نظام کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس فراہم کرنا ۔
(viii) اسٹیشن ماسٹر اور لوکو پائلٹوں کو الرٹ کرکے بروقت کارروائی کے لیے جنگلات کے محکمے کے ذریعے لگائے گئے ہاتھی ٹریکرز کی تعیناتی کی جاتی ہے ۔
(ix) ریلوے پٹریوں کے قریب جنگلی جانوروں/ہاتھیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے ، سطح کی گزرگاہوں پر ہنی بی بزر کے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں ۔ اس آلے سے پیدا ہونے والی آواز ہاتھیوں کو ریلوے ٹریک سے دور لے جانے کا کام کرتی ہے ۔
(x) رات میں سیدھے راستے پر جنگلی جانوروں کی موجودگی/صاف نظرنہ آنے ک کی صورت میں صورتحال کوواضح کرنے کے لیے تھرمل ویژن کیمرا بھی آزمایا جا رہا ہے جو جنگلی جانوروں کی موجودگی کے لیے لوکو پائلٹوں کو الرٹ کرتا ہے ۔
مذکورہ بالا اقدامات کے نتیجے میں ہاتھیوں کی اموات کی تعدادجو۔ 2013 میں26 تھی سے2024 میں کم ہوکرمحض12 رہ گئی ہے۔اس کا مطلب اس میں2024 تک50فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔
********
ش ح۔ش م۔م ا
U NO-8757
(Release ID: 2114343)
Visitor Counter : 10